تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 746
خلاصہ خطاب فرموده 10 نومبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم تعلق باللہ کے ذکر کے ضمن میں حضور نے سنگا پور کے علاوہ آسٹریلیا کے دورہ کے بھی چند انتہائی ایمان افروز واقعات سنائے۔حضور نے بتایا کہ ایک نوجوان نے سوال کیا کہ معجزہ کوئی چیز ہے بھی یا نہیں؟ یہ نوجوان اور اس کے دو بھائی تینوں جب سے آسٹریلیا آئے ، بے روزگار تھے اور روزگار ملنے کا کوئی امکان بھی نظر نہ آرہا تھا۔وہ سخت پریشان اور دلبر داشتہ تھے۔میں نے انہیں معجزہ کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کے قادرانہ تصرفات کے بارہ میں تفصیل سے بتایا اور انہیں اللہ پر توکل کرنے کی تلقین کی۔اس گفتگو کے چند دن بعد ہی کجا یہ کہ ایک بھائی کو نوکری نہ ملتی تھی، متینوں بھائیوں کو غیر متوقع طور پر کام مل گیا۔اس کا ان تینوں بھائیوں پر بہت اثر ہوا۔ایک اور ایسا ہی ایمان افروز واقعہ بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ جواحمدی خلافت احمدیہ سے خلوص کا تعلق قائم رکھتا ہے، اگر اس کا خلوص سچا ہے تو اللہ تعالی اس کو تقویت ایمان کے مواقع خود پیدا کرتا رہتا ہے“۔حضور نے مغربی جرمنی کے ایک پاکستانی نوجوان اور جرمنی میں آباد ایک امریکن احمدی خاتون کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں انہیں کس طرح معجزانہ طور پر اپنے فضلوں سے نوازا۔حضور نے فرمایا:۔ایسے واقعات بکثرت احمد یوں کو پیش آتے ہیں اور روزانہ ہی دنیا کے مختلف علاقوں کے احمدی سینکڑوں کی تعداد میں ایسے واقعات کا اپنے خطوط میں ذکر کرتے ہیں، جو روزانہ ڈاک کے ذریعہ مجھے موصول ہوتے ہیں۔ان واقعات کو دیکھ کر یہ ممکن نہیں رہتا کہ اللہ کے احسان کے سوا کسی اور امر کی طرف ان باتوں کو منسوب کیا جا سکے۔فرمایا:۔احمدیت ایک زندہ حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اتنا بڑا احسان ہے زمانہ پر کہ دنیا بعد میں روروکر ان باتوں کو یاد کیا کرے گی کہ ہم اتنے بڑے مبشر وجود کو گالیاں دیا کرتے تھے۔حضور نے فرمایا:۔دو صدرانجمن کو چاہیے کہ سارے پاکستان کی جماعتوں میں تعلق باللہ کے حصول کے لیئے مہم چلائے۔ہمارے بہت سے احمدی مردوں اور عورتوں کو پتہ ہی نہیں کہ کس زبر دست خدا سے ان کا تعلق ہے۔صدرانجمن احمدیہ کو چاہیے کہ وہ ہر احمدی کو باخدا اور باشعور انسان بنانے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 نومبر 1983ء) 746