تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 735 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 735

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء کہ یہ اللہ کی طرف سے واضح خوشخبری ہے اور یہ انسانی دماغ کی بنائی ہوئی خواب ہو ہی نہیں سکتی۔وقتی طور پر جو پریشانی ہوئی ، اسے دیکھ کر انہوں نے بظاہر یہ سمجھا کہ اللہ کی رحمت جدا ہو گئی ہے اور اب وہ تائید الہی کا سلوک نہیں ہورہا۔یہ وہم تھا۔اس خواب کے ذریعہ بتادیا گیا کہ خدا کی رحمت جدا نہیں ہوگی۔اس نے تو خدا کے فضل سے ہمارے ساتھ جگہ بنانی ہی بنانی ہے۔چنانچہ جب ہم کینبرا پہنچے تو ہم نے یہی نظارہ دیکھا۔لوگوں نے بائیکاٹ بھی کر رکھا تھا اور اس کے علاوہ وہ تیار ہو کر بھی آئے ہوئے تھے کہ وہاں ایسے سوال کریں گے کہ جس سے ان کا سارا اثر مٹ جائے گا۔چنانچہ بعض لوگوں نے بڑے بے ہودہ سوال بھی کئے۔مثلاً یہ کہ حضرت مسیح موعود انگریز کا خود کاشتہ پودا تھے۔جب تقریر ختم ہوئی تو سوالات شروع ہوئے اور زیادہ تر انہی لوگوں کی طرف سے سوال ہوئے ، جو تیار ہو کر آئے تھے۔لیکن خدا نے ایسا فضل کیا کہ ان سوالات کے نتیجہ میں جماعت کا سچا تعارف ہونا شروع ہوا۔میرا مضمون تو جماعت احمدیہ اور غیر احمدی فرقوں کے اختلاف کے متعلق تھا ہی نہیں، میرا مضمون تو اسلام کی امتیازی خوبیوں پر تھا۔اور سوال اس تقریر کے مضمون کے مطابق ہونے چاہیئے تھے۔لیکن ان لوگوں کے ارادے اور تھے ، وہ سوال تیار کر کے آئے تھے۔احمدیت اور غیر احمدی فرقوں میں امتیاز اور فرق کیا ہے؟ اس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ جو باتیں میں کہنا چاہتا تھا لیکن اس وجہ سے کہ میرا مضمون اور ہے، میں مجبور تھا کہہ نہیں سکتا تھا، اب مجھے موقع مل گیا ہے۔آپ سوال کرتے جائیں، میں جواب دیتا جاتا ہوں۔صاحب صدر سے بھی میں نے اجازت لے لی کہ اگر چہ ان کے سوال مضمون سے ہٹ کر ہیں لیکن مجھے کوئی اعتراض نہیں۔چنانچہ بڑی دلچسپ مجلس لگی۔جو آسٹریلین تھے، وہ سوال و جواب سے خاص طور پر متاثر ہوئے اور جماعت کے قریب آگئے۔اور ان کو محسوس ہوا کہ سچائی تو ہے ہی یہاں۔یہاں تک کہ سوال کرنے والوں میں کچھ گھبراہٹ اور تلخی شروع ہوگئی۔آخر پر جو سوال کیا گیا، اس کا جواب ابھی میں دے ہی رہا تھا کہ صاحب صدر نے کہا: بات یہ ہے کہ یہ ہال 4 بجے سے دوسری پارٹی کے لئے Booked ہے (حضور کی تقریر 2 بجے سے 4 بجے تک تھی) اور ہمیں پتہ ہوتا کہ اتنی دلچسپی لی جائے گی اور اتنی لمبی مجلس ہوگی تو ہم زیادہ دیر کے لئے یہ ہال ریز روکر والیتے تو باوجود اس کے کہ دلچسپی ختم نہیں ہوئی ، ہمارا وقت ختم بھی ہو چکا ہے۔بلکہ بیس منٹ اوپر ہو چکے ہیں اور باہر لوگ تنگ کر رہے ہیں۔چٹیں آرہی ہیں کہ ہمارے لئے ہال خالی کرو۔یہاں نیا گروپ آ گیا ہے۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، مجبوری ہے، ختم کر دیتے ہیں۔یہ بھی ان کی شرافت تھی کہ 20 735