تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 734 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 734

اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک پھر جب خدا کے فضل آتے ہیں تو لطف بھی بہت آتا ہے۔اس لئے بالکل مطمئن رہیں، انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا۔ہم اللہ کے فضل سے جائیں گے۔جو بھی ہوگا، ٹھیک ہے۔ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں۔جس دن ہم نے صبح کینبرا روانہ ہونا تھا، اس رات میں نے ایک ایسا خواب دیکھا، جس سے میرا دل بہت ہی مطمئن ہو گیا اور میں اس یقین سے بھر گیا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔میں نے صبح اٹھ کر بچوں کو بتایا کہ اب مجھے اور بھی زیادہ تسلی ہوگئی ہے۔پہلے تو یہ تھا کہ جو ہو، اس پر راضی ہیں لیکن اب یہ تسلی بھی ہوگئی ہے کہ وہ ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے، ان کی کچھ بھی پیش نہیں جائے گی۔چنانچہ خواب کا مضمون کچھ اس طرز کا تھا، جس سے انسان کو محسوس ہو جاتا ہے کہ یہ عام خواب نہیں ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک موٹر ہے، جس کے دائیں طرف میں بیٹھا ہوں اور اس کا سٹیرنگ کوئی نہیں ہے اور پھر بھی میں اس کو چلا رہا ہوں۔میرے بائیں طرف جماعت کے تین، چار عہدیدار بیٹھے ہوئے ہیں۔اتنے میں شیخ رحمت اللہ صاحب کراچی والے آتے ہیں اور کہتے ہیں، میں نے ساتھ بیٹھنا ہے۔میں نے کہا: میرے دائیں طرف بیٹھ جائیں۔جس طرح ہمارے ہاں آج کل جگہ نہ رہے تو ٹرکوں پر رانگ سائیڈ (wrong ) side) پر بٹھانے کا رواج ہے تو میں نے کہا: میرے دائیں بیٹھ جائیں۔اور یہ رانگ سائڈ نہیں تھی ، رائٹ سائیڈ تھی۔وہاں ان کو بٹھالیا اور وہ بڑی محبت سے میرے ساتھ جڑ کر بیٹھ گئے۔اور مجھے کوئی تعجب نہیں ہے کہ میں کس طرح موٹر چلاؤں گا، اس میں تو سٹیرنگ کوئی نہیں ہے اور بظاہر کوئی انجن نظر نہیں آتا۔لیکن میں بیٹھا ہوا ہوں اور مجھے پورا یقین ہوتا ہے کہ اسی طرح موٹر چلے گی۔کچھ دیر کے بعد یہ نظارہ بدلا اور شیخ رحمت اللہ صاحب ( ان کے نام میں اصل پیغام ہے) نے کہا کہ میں ایک منٹ کے لئے ذرا کہیں سے ہو کے آتا ہوں۔جب وہ ایک منٹ کے لئے گئے تو ادھر سے ایک دو اور آدمی داخل ہو گئے کہ اچھا موقع مل گیا ہے۔اور انہوں نے ساری جگہ پر قبضہ کر لیا اور میں انتہائی دائیں طرف سمٹ گیا اور وہ سب میری طرف آکر بیٹھ گئے۔اور وہ سب جماعت کے عہدیدار لگتے تھے کہ ٹھیک ہے، اب ہمیں موقع مل گیا ہے۔شیخ صاحب واپس آئے ، انہوں نے کہا: میں کہاں بیٹھوں؟ میں نے کہا: آپ یہاں ساتھ کھڑے ہو جائیں۔پرانے زمانہ کی کاروں میں نیچے ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم نکلا ہوتا تھا۔اسی قسم کا ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم بھی ان کومل گیا اور وہ میرے ساتھ جڑ کر کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا: نہیں، اس طرح نہیں ، آپ اندر آجائیں اور میری گود میں بیٹھ جائیں۔وہ اندر آئے اور میری گود میں بیٹھ گئے۔اور جب وہ بیٹھے تو جگہ نکل آئی اور وہ اتر کر دائیں طرف آرام سے جڑ کر بیٹھ گئے۔میں نے اس خواب کے دیکھنے کے بعد اپنے ساتھیوں سے کہا 734