تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 710 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 710

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تک وصولی 13,91,650 روپے تھی۔اس کے مقابل پر امسال وصولی 21,89,764 روپے ہے۔بقیہ - وصولی اس سال کے اس مہینے میں اور بعد کے مہینوں میں یعنی جنوری سے پہلے پہلے انشاء اللہ پوری ہو جائے گی۔کیونکہ گزشتہ سالوں میں یہی دستور رہا ہے کہ بعض دفعہ جماعتوں میں وصولی ہو تو جاتی ہے لیکن اطلاعات ذرادیر سے آتی ہیں۔اور کچھ وصولیاں پیچھے بھی رہ جاتی ہیں۔بہر حال گزشتہ سال 13,91,650 کی وصولی کے مقابل پر وصولی 21,89,764 روپے تک پہنچ گئی۔تو چونکہ اس سال وعدوں کے مقابل پر وصولی کی رفتار گزشتہ سال سے تدریجا بھی زیادہ ہے، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالی تمیں لاکھ کا یہ بجٹ نہ صرف پورا ہو جائے گا بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ جائے گا۔علاوہ ازیں میں نے دفتر سوم کے متعلق یہ تحریک کی تھی کہ ہماری نئی نسلوں میں خدا کے فضل سے ایسی بہت بڑی تعداد بالغ ہورہی ہے، جو تحریک جدید کے کسی دفتر میں شامل نہیں ہوسکی۔چنانچہ اس سلسلہ میں، میں نے لجنہ اماءاللہ کے اوپر ذمہ داری ڈالی تھی کہ وہ دفتر سوم میں اضافہ کی خصوصیت کے ساتھ کوشش کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا۔گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد 27,209 تھی۔جبکہ امسال لجنہ اماءاللہ کی خصوصی کوشش کے نتیجہ میں یہ 599, 39 ہوگئی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سال 12,390 از ائد احمدیوں کو تحریک جدید میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔لجنہ نے بڑی ہمت کی ہے۔خصوصاً کراچی، راولپنڈی، ربوہ، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ ، خان پور اور کھاریاں کی بجنات نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔مجھے سب سے زیادہ خوشی ان چندہ دہندگان کی تعداد کے بڑھنے کی ہے۔کیونکہ یہ وہ لوگ تھے، جو ایک نیکی سے محروم تھے۔یہ 12,390 احمدی، جو پہلے تحریک جدید کے چندہ میں شمولیت سے محروم تھے محض خوشخبریوں میں شامل ہوا کرتے تھے اور قربانیوں میں شامل نہیں تھے ، اب اللہ تعالیٰ نے ان پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے کہ ان کو اس عظیم قربانی میں حصہ لینے کی توفیق بخشی ہے۔اور جب نیکی کی ایک دفعہ توفیق مل جائے تو یہ ایک تجربہ ہے اور قانون قدرت ہے کہ پھر لا زما آگے بڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔یہ وہ خوش قسمت ہیں، جن کو اس سال تحریک جدید میں شمولیت کی توفیق ملی۔انشاء اللہ وہ آئندہ بھی اپنے رب کریم سے اس سے بہت بڑھ کر تو فیق پاتے رہیں گے۔جماعت احمدیہ کی قربانی کرنے والی فوج میں اس غیر معمولی اضافہ پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد احسان مند ہیں۔اور جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔710