تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 709

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تحریک جدید کو چاہیے کہ تمام مطالبات پر توجہ دے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر اس سال فضل اور احسان کی جو بارشیں برسائیں، ان میں سے ایک حصہ تحریک جدید نے بھی وصول کیا۔اور جس طرح جماعت کے دیگر شعبوں میں ہر پہلو سے ہر ملک میں غیر معمولی ترقیات نصیب ہوئیں، تحریک جدید کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی کے میدان میں بہت آگے بڑھنے کی توفیق عطا ہوئی۔اب تک جو اعداد و شمار موصول ہو چکے ہیں، ان کو دیکھ کر دل اللہ کی حمد سے اور بھی زیادہ بھر جاتا ہے۔چنانچہ جیسا کہ میں نے بار ہا بیان کیا ہے، ہمارے ظرف محدود ہیں اور اللہ کی حمد بہت زیادہ اور بڑی وسیع ہے۔اس کے احسانات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ ہمارے دل میں سمانہیں سکتے۔اس لئے یہ ناممکن ہے کہ الفاظ میں ان کا شکریہ ادا کیا جاسکے، اعمال میں ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے، احساسات میں اور تصورات میں ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔صرف ایک بے حسی کا احساس پیدا ہوتا ہے، کم مائیگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور رے شکر کا خلاصہ یہی احساس ہے اپنے عجز کا اور اپنے انکسار کا اور اپنی کم مائیگی کا کہ اے خدا! تیرے احسانات ہماری طاقت سے بڑھ کر آگے آگے دوڑ رہے ہیں اور نا ممکن ہے کہ کسی پہلو سے بھی یعنی زبان سے تصور سے عمل سے، کسی لحاظ سے بھی ہم تیرے شکر کا حق ادا کر سکیں۔تحریک جدید کے گزشتہ سال کے اعلان کے وقت میں نے پاکستان کے احباب جماعت کو یہ توجہ دلائی تھی کہ چونکہ اخراجات بڑھ رہے ہیں، روپے کی قیمت کم ہو رہی ہے اور تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے وہ اپنے وعدوں کو میں لاکھ تک پہنچاد ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بڑا افضل فرمایا ، اندرون پاکستان تحریک جدید کے وعدے خدا تعالیٰ کے فضل سے 24,06,477 روپے سے بڑھ کر 30,47,472 روپے ہو گئے۔اس کے مقابل پر وصولی کی کیفیت بہت خوشکن ہے۔گزشتہ سال اس تاریخ کے 709