تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 707
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدرج میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے اسی لئے جب تم عشق خدا اور عشق رسول کی لے پر بنسی بجاتے ہوئے دنیا میں نکل جاؤ گے تو فرشتے تمہاری لے پر گائیں۔حضور نے پر جلال لہجے میں فرمایا:۔احمدی نوجوانو! اٹھوتم سے دنیا کی تقدیر وابستہ ہے۔جاؤ! فتح و نصرت تمہارے قدم چومے گی۔کوئی نہیں ، جو اس تقدیر کو بدل سکتے“۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔آئیں ، اب ہم مل کے الحاج اور درد سے اپنے رب کے حضور جھکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے نیک ارادوں کو دوام بخشے، آپ کی توقعات سے بھی بڑھ آپ کو اپنی ایسی محبت عطا کرے، جو ساری محبتوں پر غالب آئے۔حضور نے نہایت پر یقین اور پر عزم آواز میں فرمایا:۔اسلام کا غلبہ بہت نزدیک ہے۔میں خدا کی قسم کھا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اسلام کی فتح کے قدموں کی چاپ سن رہا ہوں۔آپ اپنے دل بدلیں۔یہی بات ہے، جو میں آپ کو بار بار کہتا ہوں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 26 اکتوبر 1983ء) 707