تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 61
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بن جاتا ، سارے انڈونیشیا کو جیتا نہیں جا سکتا پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء ،انصار اللہ انڈونیشیا کے سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی طرف سے دیئے گئے، انگریزی پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔پیارے بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبر وبركاته مجلس انصار اللہ انڈونیشیا اپنا دوسرا سالانہ اجتماع مغربی جاوا Manislor Kuningan میں ا منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اجتماع کامیاب ہو۔اور مجھے امید ہے کہ اسے ممبروں کی اخلاقی اور روحانی ترقی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہو گا۔جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے مجھ سے انڈونیشیا کے دورہ کی درخواست کی ہے۔میرے دورہ کی بنیاد اس بات پر ہوگی کہ جماعت انڈونیشیا کس حد تک اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی حالت میں بہتری کی تگ و دو کرتی ہے۔آپ ایک روحانی مہمان کو اپنے ملک میں بلا رہے ہیں، اس لئے آپ کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔تیاری سے مراد دلوں کی صفائی ہے۔کیا یہ شروع ہو چکی ہے؟ کیا آپ نے اپنے گھروں کو ٹھیک کرنا شروع کر دیا ہے؟ کیا جماعت کا ہر ممبر اپنی ذات کی موجودہ حالت کا جائزہ لے چکا ہے؟ اور کیا اس نے اپنے موجودہ اخلاقی اور روحانی کیفیت کو بہتر بنانا شروع کر دیا ؟ کیا آپ نے اپنے آپ کے لئے ، جمات کے لئے اور دورہ کے لئے دعائیں شروع کر دیں ہیں؟ کیا ہر انڈونیشین احمدی نے پنج گانہ نمازوں کا التزام شروع کر دیا ہے؟ اور کوئی نادہندہ نہیں رہا؟ کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے لئے پوری کوشش اور مکمل توجہ کے ساتھ دعائیں کرتے رہے ہیں؟ کیا انڈونیشیا میں ہر احمدی اپنا کچھ وقت تبلیغ کے لئے وقف کر رہا ہے؟ آپ کے ملک میں بیعتیں کم ہو رہی ہیں۔مبلغوں کے کام کے علاوہ تبلیغ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ممبران تبلیغ میں کوئی حصہ نہیں لے رہے۔اور یہ کام انہوں نے کل پر مبلغوں کے 61