تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 699
تحریک جدید - ایک البی تحریک خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء گئے۔کیونکہ آپ کا دائرہ کار اور ہے۔ہاں اگر خدا تعالی کسی خلیفہ کو خبر دے کہ میں تمثیلی طور پر تجھے فلاں بنا تا ہوں اور وہ یہ اعلان کرے تو ہر مومن احمدی کا دل خود بخود حمد سے بھر جائے گا اور وہ تسلیم کرے گا۔لیکن یہ آواز (MASSES) عوام الناس سے نہیں اٹھ کر اوپر جائے گی۔یہ بالکل جھوٹا تصور ہے۔اس طرح قومیں تباہ ہو جایا کرتی ہیں۔جب عوام الناس کسی کے مرتبے بڑھانے شروع کردیں۔بعضوں کی زندگی میں شروع کر دیتے ہیں اور بعضوں کی موت کے بعد شروع کر دیتے ہیں۔یہ تاریخ کا اتنا دردناک سبق ہے اور آپ اس کو بھول جاتے ہیں۔اس لئے اپنی فکر کریں اور حکمت کے ساتھ بات کیا کریں۔جذبات کو الگ رکھیں۔عقل اور تقویٰ کے ساتھ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگر چہ عقل بھی جذبات پر حاوی ہے لیکن سب سے بڑی چیز ، جو جذبات پر حاوی ہوتی ہے، وہ تقویٰ ہے۔پس جہاں تک آپ کی خدمت اور خلوص کے جذبات کے اظہار کا تعلق ہے ، وہ مجھے قبول ہیں۔ان کے نتیجہ میں میرے دل میں بھی محبت کی جوابی لہریں اٹھ رہی ہیں۔میں آپ کو ان معنوں میں نہیں ڈانٹ رہا کہ میں آپ سے ناراض ہوں۔آپ کو سمجھانا میرے فرائض میں شامل ہے۔اس لئے میں نے بہر حال آپ کو سمجھانا ہے۔چاہے آپ کو میری بات پسند آئے یا نہ آئے۔اس لئے دعا کریں کہ ذوالقرنین کی پیشگوئی، جو دراصل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور سے تعلق رکھتی ہے، اس کے کچھ خوشکن پہلو اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعہ بھی پورے فرمادے۔میرے ذریعہ بھی اور آپ کے ذریعہ بھی۔لیکن ا وہ پورے ہوں گے تو دنیا کو نظر آئیں گے۔پھر آپ کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ یہ واقعہ ہو گیا ہے۔دنیا دیکھے گی ، آپ کے دل حمد باری سے بھر جائیں گے اور آپ کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہے گی۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کیوں دماغ میں یہ باتیں آنی شروع ہوئیں؟ میں سمجھتا ہوں، اس کی وجہ بنی کی وہ ڈیٹ لائن ہے، جو مطلع الشمس بنتی ہے۔یہ تو ٹھیک ہے کہ وہ مطلع الشمس ہے لیکن وہ ظاہری معنوں میں مطلع الشمس ہے۔وہاں تک پہنچ کر اس لحاظ سے تو ہمارا دل ضرور ایمان سے بھر گیا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خوشخبری دی تھی کہ زمین کے کناروں تک تمہارا پیغام پہنچاؤں گا اور مشرق تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کے پہنچنے سے آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ ذوالقرنین کی پیشگوئی کا ایک حصہ پورا ہو گیا اور معنوی طور پر احمدیت کی صداقت کے لیے پورا ہوا ہے۔اس صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذوالقرنین کے مظہر بنیں گے۔مگر وہ ذوالقرنین نہیں ، جو پر انا بادشاہ بیان کیا جاتا ہے۔بلکہ ذوالقرنین ان معنوں میں کہ یہ پیشگوئی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ 699