تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 693 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 693

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ہم تو انہیں تعلق باللہ کی لذتوں کی طرف بلاتے ہیں۔اور اگر ایسانہ کریں تو پھر ہماری کوششیں دیر پا ثابت نہیں ہو سکتیں۔دن بدن ہماری احمدی عورتوں میں اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والی عورتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہنا چاہیے۔اور جگہ جگہ ہر مجلس میں ایسی مستورات پیدا ہونی چاہئیں، جو دکھاوے کی دعا گو نہ ہوں۔ان میں انکسار ہو، ان میں دنیا سے چھپنے کی تمنا ہو لیکن اس کے باوجود ان سے خدا کی محبت کی خوشبو آ رہی ہو۔اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کی تائید کے نظارے ان کے ہاتھوں پر ظاہر ہو رہے ہوں۔جب تک جگہ جگہ ایسی مستورات پیدا نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک آپ کی کوششوں کو دوام نہیں مل سکتا۔دوام تو تبھی ملے گا، جب ایسے کچھ نمونے ہر جماعت میں پیدا ہونے شروع ہوں گے، جہاں دیکھنے والے دیکھیں کہ ہاں اس درخت کو پھل لگتے ہیں۔اور پھل بھی ایسے لگتے ہیں کہ ان کی خوشبو کا مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ان کے مزے کا مقابلہ نہیں ہوسکتا اور پھر وہ گلتے سڑتے نہیں ہیں بلکہ دائمی رہتے ہیں۔اور وہ تعلق باللہ کے پھل ہیں، جو انشاء اللہ تعالیٰ احمدی خواتین کو زیادہ مضبوطی اور زیادہ قوت ایمانی عطا کرتے چلے جائیں گے۔جہاں تک کوشش اور توجہ کا تعلق ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ کوشش دل میں ایک تبدیلی سے شروع ہوتی ہے۔اور وہ تبدیلی اتنی ہلکی اور نہ نظر آنے والی ہے کہ آپ محسوس نہیں کر سکتیں کہ کب واقعہ ہو گیا؟ لیکن اس کے نتیجہ میں آپ کی بعد کی زندگی تبدیل ہو جاتی ہے۔آپ کی کایا پلٹ جاتی ہے، اس ایک واقعہ کے ساتھ۔اور وہ دل کا ایک فیصلہ ہے کہ میں نے اپنے اللہ کو دنیا پر ترجیح دینی ہے۔ہر بات میں یہ ثابت کرنا ہے کہ میری محبت کچی ہے اور میں اپنے رب کے لئے جیتی ہوں۔وہ محبت جو محض جذباتی ہو، اس کے نتیجہ میں تبدیلیاں پیدا نہیں ہوا کرتیں۔وہ محبت جو زندگی میں تبدیلی پیدا کرنے کی اہل ہو اور عمل میں راسخ ہو جائے ، وہی محبت ہے، کام کی محبت ہے۔پس اس خدا سے تعلق جوڑیں تو پھر اس کا حق ادا کریں اور یقین رکھیں کہ یہ تعلق آپ کی زندگیاں بھی سنوار دے گا۔اور آپ کی آئندہ نسلوں کی زندگیاں بھی سنوار دے گا۔اور اللہ تعالی نسلاً بعد نسل محبت اور پیار کا سلوک آپ پر فرماتا رہے گا۔پس ہم کسی وہم اور کسی نظریاتی جنگ میں مبتلا نہیں ہیں۔ہم ایک حقیقت لے کر دنیا کے سامنے نکلے ہیں اور ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ ہمارا خدا ہماری عورتوں سے بھی محبت کرتا ہے۔تم کس آزادی کی فکر کر رہے ہو۔یہ وہ آزادی ہے، جو دنیا کی تمام آلائشوں سے پاک کر کے عورتوں کو باخدا بنا دیتی ہے۔پس ایسی عورتیں آپ کو ہر جگہ پیدا کرنی پڑیں گی۔عورتیں ہی ہیں، جنہوں نے حقیقت میں دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہے۔پس میں آپ کو تعلق باللہ کی طرف بار بار توجہ دلاتا ہوں۔راضی نہ ہوں، جب تک ہم میں سے ہر ایک یہ دیکھ نہ لے کہ خدا اس کے ساتھ ہے“۔وو ہے 693