تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 673
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء دعاؤں میں یا درکھتا ہوں۔لیکن آپ کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ آپ بھی ان کے لئے بکثرت دعا ئیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی توقعات سے بڑھ کر پھل عطا فرمائے ، ان کی عقلیں حیران رہ جائیں کہ اس طرح خدا تعالٰی فضلوں کی بارش برسایا کرتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نجی کوئی بڑی جگہ نہیں ہے۔چند دنوں کا قصہ ہے، بس ایک قدم اور ایک چھلانگ اور ایک جھپٹا مارنے کی دیر ہے، سارانچی اللہ تعالیٰ کے فضل سے محمد رسول اللہ کے قدموں میں پڑا ہو گا۔اس لئے میں بڑا پر امید ہو کر لوٹا ہوں اور اپنے رب سے بہت ہی تو قعات وابستہ کر کے آیا ہوں۔لیکن میں جانتا ہوں کہ میں کیا اور میری توقعات کیا، میرے خدا کے فضل لا انتہاء ہیں اور اس کی عطا کرنے کی قوتیں لامحدود ہیں۔جب وہ فضل کرنے پر آئے گا، جب وہ رحم فرمائے گا تو میری تو قعات اس کے مقابل پر اس طرح لگیں گی، جیسے کیڑی کا گھر دنداہو اور کوہ ہمالہ کے دامن میں پڑا ہوا ہو۔کوئی بھی اس کی حیثیت نظر نہیں آئے گی۔پس آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعائیں کروں گا۔ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا انتظار کرے۔کیونکہ میں دیکھ چکا ہوں، مجھے نظر آ رہا ہے کہ خدا کے فضل بارش کی طرح نازل ہونے والے ہیں اور ساری دنیا میں انشاء اللہ تعالی اسلام کے پھیلنے کے دن قریب آگئے ہیں۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 04 جنوری 1984ء، ماہنامہ خالد جنوری 1984ء) 673