تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 667
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 121اکتوبر 1983ء نجی قوم اللہ تعالی کے فضل سے قبول اسلام کے لئے بالکل تیار بیٹھی ہے خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1983 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ وو دوسرا پہلو جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں، وہ جیسا کہ میں نے آج خطبہ جمعہ میں کہا تھا، نجی کے دورے کے مزید حالات بیان کرنے سے متعلق ہے۔لیکن جب میں نے اجتماع کا پروگرام دیکھا تو مجھے خیال آیا کہ پہلے ہی خاصی دیر ہو چکی ہے، پروگرام کے مطابق سوا چار بجے اس افتتاحی خطاب کو ختم ہونا چاہئے اور کھیلوں کا پروگرام شروع ہونا چاہئے تھا۔لیکن چونکہ پروگرام کچھ تاخیر سے شروع ہوا ہے، اس لئے سکچھ وقت تو میں زائد لے سکتا ہوں۔لیکن بہر حال خدام نے کھیلوں میں حصہ لینا ہے، یہ بھی پروگرام کا حصہ ہے، اس لئے اس حصے کو کلیۂ قربان نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے خوشخبریوں سے تعلق رکھنے والی ایک دو اہم باتیں بیان کرنے کے بعد میں انشاء اللہ افتاحی دعا کروادوں گا۔پھر آپ اپنے پروگرام جاری رکھیں۔آخری دن کی تقریر میں چونکہ نسبتا زیادہ وقت مل جاتا ہے، اس وقت میں اسے دورے کے بقیہ امور آپ کے سامنے رکھوں گا۔سب سے پہلے تو ایک ایسی خوشخبری کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، جس کا میں پہلے کراچی کی جماعت میں بھی ذکر کر چکا ہوں۔لیکن خدام کے اس وسیع اجتماع میں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو غیر معمولی خوشخبریں عطا فرمارہا ہے۔اس دورے پر روانہ ہونے سے ایک دن پہلے سندھ کے ایک گاؤں کے ایک دوست کا خط ملا، جس میں انہوں نے اپنی رؤیا لکھی تھی کہ میں نے دیکھا کہ انیس الله بکاف عبدہ کی ایک انگوٹھی ہے، جس کے حروف میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں۔پھر وہ حروف باہر آکر روشنی میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور فضا کو روشنی سے بھر دیتے ہیں۔اس وقت مجھے بتایا گیا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ہے۔چنانچہ اس خواب سے میں یہی سمجھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے وعدے پورے فرمائے ہیں اور ان وعدوں کا ایفاء ویسے تو جاری وساری ہے لیکن خاص طور پر ان وعدوں کا ایفاء ہوتا میں دیکھوں گا۔اور اس سفر میں اللہ تعالیٰ کئی طرح سے یہ جلوے دکھائے گا کہ میں اپنے بندے کے لئے کافی ہوں۔اس سے مجھے بہت خوشی اور حوصلہ ہوا۔667