تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 630
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک حضور نے فرمایا:۔” آپ اپنی ذات میں ایسی نیک اور نمایاں تبدیلی پیدا کریں کہ وہ آپ میں دلچسپی لینے لگ جائے۔فرمایا : یادرکھیے تبلیغ کوئی آسان کام نہیں ہے۔یہ گہری سوچ و بچار کا متقاضی اور حق و حکمت کے ساتھ اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانے کا نام ہے۔اس لئے پہلے خود اپنے مذہب کا فلسفہ اور اس کے مقتضیات کو سمجھیں اور پھر حکیمانہ طریق پر بات چلائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عورتیں آپ کی تبلیغ سے متاثر نہ ہوں“۔(مطبوعہ روزنامه الفضل 24 ستمبر (1983ء) 16 ستمبر ، ناندی آپ کے اس دورے کا مقصد کیا ہے؟ حضور نے فرمایا: ” جماعت احمدیہ کے سربراہ ہونے کی حیثیت میں مجھے جماعت ہائے احمدیہ کی تمام شاخوں کا دورہ کرنا پڑتا ہے۔جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ان سب کا مرکز میں آنا مشکل ہوتا پڑتا ہے، اس لئے مختلف ملکوں کے دورے کے ذریعہ تبادلۂ خیالات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے جاتے ہیں اور جماعت کی بہتری کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔پھر اس لئے بھی کہ بھی بڑا خوبصورت ملک ہے، سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے، اس میں سے ڈیٹ لائن گزرتی ہے۔میں اس سفر میں سنگا پور کا دورہ کر چکا ہوں، اب مجھی کا ہفتہ عشرہ کا دورہ کروں گا۔پھر سڈنی جاؤں گا، جہاں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد اور مشن ہاؤس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اگر چہ اس سے قبل آسٹریلیا میں 1913ء سے ہمارا مشن کام کر رہا ہے لیکن اب با قاعدہ طور پر میشن کا آغاز ہوگا۔جہاں تک نجی کے دورے کا تعلق ہے، احباب جماعت ہائے احمد یہ بھی سے وسیع پیمانے پر ملاقاتیں ہوں گی ، سوال وجواب کے اجلاس ہوں گے، جن میں احباب سیاست کے سوا ہر قسم کے موضوع پر سوال کر سکیں گے۔پبلک میٹنگ کا بھی پروگرام ہے۔فرمایا: مسجد کے قریب رہنے والے تمام احمدی گھرانے نماز با جماعت کے لئے مسجد میں آیا کریں۔تا کہ نماز با جماعت کی برکتوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ مسجد کی آبادی اور رونق بھی قائم رہے۔قرآن کریم کا میچین (Fijian) زبان میں جو ترجمہ ہورہا ہے، اس کا ذکر ہوا تو حضور نے اس کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔630 (مطبوعه روزنامه المفضل 10 اکتوبر 1983ء) |