تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 629 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 629

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء جہاں جہاں احمدی آباد ہیں، وہ اپنے اندر نیکی پیدا کریں ارشادات فرموده دوران دورہ مشرق بعید 1983ء 09 ستمبر، سنگاپور حضور رحمہ اللہ احباب میں رونق افروز رہ کر انڈونیشین اور ملائیشین احباب کو تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کی ہدایات سے نوازتے رہے۔جن میں کیسٹس کا انگریزی سے انڈونیشین ، ملائی اور فلپائن کی زبان میں ترجمہ کر کے رائج کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔11 ستمبر، سنگا پور (مطبوعه روزنامه الفضل 22 ستمبر 1983ء) حضور نے تمام عہدیداران کو جماعتوں میں تحریک کرنے کی ہدایت فرمائی کہ 22 جلسہ سالانہ میں زیادہ سے زیادہ احباب مرکز سلسلہ میں پہنچیں اور جلسہ سالانہ کی وڈیو فلم تیار کر کے اپنی اپنی جماعتوں میں دکھا ئیں۔علاوہ ازیں خود انڈونیشیا ایک وڈیو فلم تیار کرے، جسے بعد میں مرکز کی زیر ہدایت تیار ہونے والی بین الاقوامی وڈیو فلم میں شامل کر کے ایک جدت پیدا کی جاسکتی ہے۔حضور نے یہ ہدایت بھی فرمائی کہ دوست اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے حصول کے لئے اپنی سہولت کے مطابق ربوہ یا قادیان بھجوائیں۔انڈونیشیا سے شائع ہونے والے مسینار اسلام میں ریویو آف ریلیجنز کے مضامین شائع کئے جائیں۔جن میں عیسائیت کے مقابلہ میں اسلام کے دفاع کو اولیت دی جائے۔حضور نے انڈونیشیا کے نیشنل پریذیڈنٹ کو یہ ہدایت بھی فرمائی کہ وو وہ ایک کمیٹی بنادیں، جس کی نگرانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام کا انتخاب کر کے اس کا نظم میں انڈونیشین ترجمہ کروا کر اچھی آواز میں ریکارڈ کروایا جائے۔نیز اسی طرح اچھی تلاوت قرآن کریم کی کیسٹ بھی تیار کروا کر اشاعت اسلام کی مہم کو تیز تر بنایا جائے۔ایک خاتون کہنے لگیں: میری سہیلی تبلیغی گفتگو میں دلچسپی نہیں لیتی ؟ 629