تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 619 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 619

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء آخر پر میں اپنے خطاب کو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ان الفاظ پر ختم کرتا ہوں، جو تمام بنی نوع انسان کو ایک دعوت عام دے رہے ہیں:۔وڑ وہ آئینہ، جس سے اس برتر ہستی کا درشن ہو جاتا ہے، خدا کا وہ مکالمہ اور مخاطبہ ہے، جس کا میں ابھی ذکر کر چکا ہوں۔جس کی روح میں سچائی کی طلب ہے، وہ اٹھے اور تلاش کرے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر روحوں میں کچی تلاش پیدا ہو اور دلوں میں کچی پیاس لگ جائے تو لوگ اس طریق کو ڈھونڈیں اور اس راہ کی تلاش میں لگیں۔مگر یہ راہ کس طریق سے کھلے گی اور حجاب کس دوا سے اٹھے گا؟ میں سب طالبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف اسلام ہی ہے، جو اس راہ کی خوشخبری دیتا ہے۔اور دوسری قو میں تو خدا کے الہام پر مدت سے مہر لگا چکی ہیں۔سو یقینا سمجھو کہ یہ خدا کی طرف سے مہر نہیں بلکہ محرومی کی وجہ سے انسان ایک حلیہ پیدا کر لیتا ہے اور یقیناً یہ سمجھو کہ جس طرح یہ ممکن نہیں کہ ہم بغیر آنکھوں کے دیکھ سکیں یا بغیر کانوں کے سن سکیں یا بغیر زبان کے بول سکیں ، اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ بغیر قرآن کے اس پیارے محبوب کا منہ دیکھ سکیں۔میں جوان تھا، اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی نہ پایا، جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس کھلی کھلی معرفت کا پیالہ پیا ہو۔اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ 128 129 روحانی خزائن جلد 10 صفحه 443،442) بلاشبہ ہر امن کے متلاشی بے قرار انسان کے لئے آپ کی یہ دعوت مردہ جانفزا کی حیثیت رکھتی ہے۔( مطبوعه بروز نامه افضل 31 جنوری 1984۔619