تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 618 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 618

خطاب فرمودہ 105 اکتوبر 1983ء پھر فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة: 31) جماعت احمدیہ کے نزدیک آج قرآن کریم کے ان دعاوی کا زندہ ثبوت بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کا وجود ہے، جو 1835ء میں INDIA کے ایک گمنام گاؤں قادیان میں پیدا ہوئے اور نیکی اور تقویٰ کی اسلامی تعلیم پر گامزن ہو کر وحی اور الہام سے مشرف کئے گئے اور اسی زندگی میں لقائے باری تعالیٰ کے اعلیٰ مقصد کو پالیا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اسی کے امر کے مطابق 1889ء میں جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی اور اسلام کی تبلیغ اور خدمت کرنے والی لاکھوں افراد پر مشتمل ایک فعال جماعت پیچھے چھوڑ کر 1908 ء میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آپ کے بعد آپ کا احیاء اسلام اور غلبہ اسلام کا مشن نظام خلافت کے ذریعہ جاری ہے۔اپنے بھیجے جانے کی غرض بیان کرتے ہوئے بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔مجھے بھیجا گیا ہے تا میں ثابت کروں کہ ایک اسلام ہی ہے، جو زندہ مذہب اور وہ کرامات مجھے عطا کیے گئے ہیں، جن کے مقابل سے تمام غیر مذاہب والے اور ہمارے اندرونی اندھے مخالف بھی عاجز ہیں۔میں ہر یک مخالف کو دکھلا سکتا ہوں کہ قرآن شریف اپنی تعلیموں اور علوم حکمیہ اور اپنے معارف دقیقہ اور بلاغت کاملہ کی رو سے معجزہ ہے۔موسیٰ کے معجزہ سے بڑھ کر اور عیسی کے معجزات سے صد ہا درجہ زیادہ۔پھر فرماتے ہیں:۔(ضمیمہ انجام آتھم صفحہ 61 ، روحانی خزائن جلد 1 1 صفحہ 345)۔اس تاریکی کے زمانہ کا نور میں ہی ہوں۔جو شخص میری پیروی کرتا ہے، وہ ان گڑھوں اور خندقوں سے بچایا جائے گا، جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کے لیے تیار کئے ہیں۔مجھے اس نے بھیجا ہے کہ تا میں امن اور حلم کے ساتھ دنیا کو سچے خدا کی طرف رہبری کروں۔اور اسلام میں اخلاقی حالتوں کو دوبارہ قائم کر دوں اور مجھے اس نے حق کے طالبوں کی تسلی پانے کے لئے آسمانی نشان بھی عطا فرمائے ہیں۔مسیح ہندوستان میں، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 13) 618