تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 593
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء جب قدم رکھا تھا، اس نئے دن کی روشنی کے سامنے پھیکا اور ماند پڑ جائے گا۔وہ زمانہ بہت دور نہیں، ج آسٹریلیا کے باشندے جوق در جوق اس مسجد کی زیارت کے لئے آیا کریں گے اور اس خانہ خدا میں عبادت کرتے ہوئے اس عظیم دن کو یاد کریں گے، جب کہ اللہ کے ایک عاجز بندے نے بڑی متضرعانہ دعاؤں کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔وہ اس مسجد کے صحن میں آنسو بہاتے ہوئے دعائیں دیں گے، ان سب مخلصین کو ، جنہوں نے اسلام کی فتح کے اس پہلے یادگاری نشان یعنی اس خانہ خدا کی تعمیر میں مال اور جان کی قربانی پیش کی تھی۔اور حسرت کریں گے کہ کاش ہم بھی اس زمانہ میں ہوتے تو ہمارا نام ان مجاہدین کی صف میں لکھا جاتا، جنہوں نے آسٹریلیا میں اسلام کے غلبہ کی داغ بیل ڈالی۔آخر پر میں اس خطاب کو بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ السلام کی اس پر شوکت پیش گوئی کے الفاظ پر ختم کرتا ہوں کہ اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے، نامرادر کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے گی ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں ،سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھوٹے گا اور کوئی نہیں، جو اس کو روک سکے۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 166,67 سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا ، نہ کند ہو گا ، جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دئے۔تبلیغ رسالت جلد 6 ، صفحہ 8 ( مطبوعه روزنامه الفضل یکم اکتوبر 1983ء) 593