تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 551 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 551

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء گئے۔ان کے اندر کی بدیانتی اور ان کی بے ایمانی پکڑی گئی اور بر سر عام ظاہر ہوگئی۔اور تمام مسلمانوں پر یہ راز کھل گیا کہ انہوں نے غیروں سے مل کر اسلام سے غداری کی ہے۔پس جس جماعت نے ایسے کھلے کھلے نشان دیکھے ہوں، اس جماعت کے حو صلے اور ایمان کیسے کم ہوسکتے ہیں؟ کبھی کسی راہ میں چلتے ہوئے ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ روڑے اٹکائے گئے ہوں، پتھر مارے گئے ہوں اور جماعت احمد یہ رک گئی ہو۔چنانچہ جتنی روکیں ڈالی گئیں ، اتنی ہی زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ جماعت آگے بڑھی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اصحاب میں سے تھے، وہ سب سے پہلے مبلغ کے طور پر جب امریکہ پہنچے تو بندرگاہ پر امریکن حکومت کی طرف سے مقرر کردہ گورنر نے ان کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔اس زمانہ میں سمندری جہازوں پر سفر ہوتا تھا اور اگلے جہاز کی انتظار میں کنارے پر ہی کہیں رکنا پڑتا تھا۔چنانچہ ان کو ساحل سمندر پر واقع ایک جیل میں قید کر دیا گیا اور ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔انہوں نے جیل میں اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔چنانچہ ان کی تبلیغ سے اس کثرت سے قیدی مسلمان ہونا شروع ہو گئے کہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے احتجاج کیا اور کہا کہ اس کو فوراً یہاں سے نکالو ورنہ ساری جیل مسلمان ہو جائے گی۔چنانچہ حکومت مجبور ہو گئی ، ان کو وہاں سے نکال کر ملک کے اندر بھیجنا پڑا۔پس اللہ تعالیٰ اپنی عجیب و غریب تقدیر ظاہر فرماتا ہے۔احمدیت کی ترقی کی راہ میں کبھی نہ روک پڑی ہے، نہ آئندہ پڑے گی۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ہمیشہ اپنی شان میں پہلے سے بڑھ کر اور وسعت میں پہلے سے زیادہ پھیل کر پوری ہوتی رہی ہے۔اور آج میرا دل خدا کی حمد سے لبریز ہے اور روح اس کے حضور سجدہ کر رہی ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے۔آپ واقعہ زمین کے کنارے پر آباد ہیں۔جس طرح بھی دیکھا جائے، نجی ایک دور کی جگہ ہے۔ہر ملک کے لینے والے انسان کے لیے نجی ایک دور کا مقام ہے۔اور خدا کی تقدیر یہ ہے کہ ڈیٹ لائن بھی یہیں سے گزر رہی ہے۔اور واقعہ یہ ملک زمین کا کنارہ بن گیا ہے۔اس لیے آج کا دن صرف آپ کے لیے خوشی اور خدا کی حمد کرنے اور اس کا شکر ادا کرنے کا دن نہیں بلکہ میرے لیے بھی اور میرے ساتھیوں کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد کے بے حد گیت گانے کا دن ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار فضلوں سے نوازے، آپ کے ایمانوں کو زندہ کرے اور ہمیشہ بڑھاتا چلا 551