تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 549
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء اگر آپ خدا والے بن جائیں تو سارے نجی کی تقدیر بدل جائے گی خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء برتقریب استقبالیہ لمبا سانجی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ لاکھ لاکھ احسان ادا کرتے ہیں کہ اس نے آج ہمیں یہاں اکٹھے ہونے کا موقع عطا فرمایا۔جتنی آپ کو یہ تمنا تھی کہ آپ مجھے دیکھیں، اسی قدر میرے دل کی بھی تمنا تھی کہ میں آپ کو دیکھوں اور آپ سے ملوں۔پس ہم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل کا یہ خاص نشان ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس زمانہ میں، جبکہ آپ قادیان کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے ایک گوشہ میں زندگی بسر کر رہے تھے، کوئی بھی آپ کو جانتا نہ تھا، اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ: میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔خدا کا یہ وعدہ حیرت انگیز رنگ میں پورا ہونا شروع ہوا۔آپ کی مخالفت میں بہت بڑی بڑی مہمات چلائی گئیں، بڑی بڑی کوششیں کی گئیں کہ کسی طرح احمدیت کو مٹادیں، کسی طرح اس کے چاروں طرف ایسی دیوار میں کھڑی کر دیں کہ احمدیت کا یہ عالمگیر طوفان باہر نہ نکل سکے۔لیکن ہم نے خدا کی عجیب شان دیکھی کہ جتنی بڑی دیواریں کھڑیں کی گئیں، خدا نے احمدیت کی موجیں اتنی ہی بلند کر دیں۔اور کوئی دیوار احمدیت کی ترقی کو روک نہ سکی، کوئی کوشش اس کی راہ میں حائل نہ ہو سکی۔نہ یہ تحریک قادیان میں رک سکی ، نہ یہ پنجاب میں رک سکی ، نہ یہ ہندوستان میں رک سکی ، نہ یہ ایشیا میں رک سکی، نہ یہ امریکہ میں رک سکی۔بلکہ ہر طرف اور ہر جگہ خدا کے فضل سے احمدیت کی موجیں اچھل اچھل کر پھیلتی رہیں۔چنانچہ اس دور میں حیرت انگیز نشانات ظاہر ہوئے۔احمدیت کو جگہ جگہ قربانیاں بھی پیش کرنی پڑیں۔قربانیاں تو ایک زندہ الہی جماعت کی تقدیر میں بہر حال داخل ہیں۔لیکن ہر قربانی کے نتیجے میں خدا نے بہت فضل نازل فرمائے۔پھر ایک وقت ایسا بھی آیا، جب کہ سارے ہندوستان میں مخالفت کی ایک آگ لگ گئی۔دشمنوں کی آنکھ کو بے انتہاء تکلیف پہنچی کہ ہم یہ کیا دیکھ رہے ہیں؟ چنانچہ 1933ء میں احمدیت کے خلاف ایک مشہور تحریک چلائی گئی، جس کا نام احرار MOVEMENT (تحریک) ہے۔قادیان میں، میں اس میں، میں 549