تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 545
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خلاصہ خطاب فرمود : 17 ستمبر 1983ء موجودہ مسائل کا یہی ایک حل ہے کہ ہم مشتر کہ اقدار پر ا کٹھے ہو جائیں خطاب فرمودہ 17 ستمبر 1983ء بر موقع استقبالیہ تقریب ناندی مذہب کی ضرورت و اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ” یہ صرف اسلام ہی ہے، جو خدا کی وحدانیت کا صحیح تصور پیش کرتا ہے اور اس سے حقیقی تعلق پیدا کرنے کی راہیں بتاتا ہے۔اور انسان اور انسان کے درمیان محبت و پیار اور مسلح و آشتی کی فضا پیدا کرتا ہے۔66 آپ نے فرمایا کہ اسلام اس بات میں بھی منفرد ہے کہ یہ اپنے ماننے والوں کو تعلیم دیتا ہے کہ وہ نفرت اور تعصب، حقارت اور تنگ نظری سے دور رہیں، باہمی محبت اور یگانگت کو فروغ دیں۔آپ نے تفصیل میں جا کر بتایا کہ وو وہی مذہب حقیقت کے قریب ہے اور سچائی کا حامل ہے، جو خوشگوار ماحول میں باہمی تبادلہ خیالات کی اجازت دیتا ہے اور ہر قسم کے تعصب اور تنگ نظری سے بالا رہ کر امن کی فضا پیدا کرتا ہے۔اور یہ اسلام ہی ہے، جوان خصوصیات کا حامل ہے“۔حضور نے زور دے کر فرمایا کہ میرا پیغام اور خواہش یہ ہے کہ ایک دفعہ پھر دنیا میں عقل و خرد، علم و دانش اور روحانی ہم آہنگی اور معاشرتی یک رنگی کا دور شروع ہو جائے ، جو آئندہ نسلوں کے لئے نہ صرف علم و معرفت میں ترقی کا موجب ہو بلکہ امن وسلامتی کا گہوارہ بھی بن جائے۔اس کے لئے ہمیں کوئی درمیانی راہ اختیار کرنی چاہیے۔اور وہ آج سے چودہ سو سال پہلے سے معین ہے۔حضور نے مزید فرمایا:۔موجودہ زمانہ کے بگڑے ہوئے معاشرہ کے تمام مسائل کا یہی ایک حل ہے کہ مذاہب کے اختلافات کو موضوع بحث بنانے کی بجائے ہم مشترکہ اقدار پر اکٹھے ہو جائیں اور وہ فضا قائم کر دیں، جس میں ہر آدمی دوسرے کی عزت و احترام کرنے لگ جائے اور خدائے واحد و یگانہ کی عبادت ہونے لگے۔مطبوع روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983ء) 545