تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 543
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطبہ عید الاضحیہ فرمود 0 17 ستمبر 1983ء اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرنے کے لئے ابراہیمی قربانیوں کا وقت ہے خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 17 ستمبر 1983ء حضور نے اس بابرکت موقع پر فرمایا:۔یہ عید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم الشان قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔آپ نے فرمایا:۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے اسماعیل کو ایک بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ جانا، اسے ذبح کرنے کے مترادف تھا۔اور اس میں بڑے گہرے سبق تھے کہ وہی مذاہب زندہ رکھنے کے قابل سمجھے جاتے ہیں، جو قربانیاں دینے کے لئے آمادہ رہیں، اللہ کی راہ میں مٹ جانا اور فنا ہو جانا، قبول کر لیں۔حضور نے فرمایا:۔" آج اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرنے کے لئے ابراہیمی قربانیوں کو زندہ کرنے کا وقت ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ احباب جماعت ان پیغامات کو سمجھیں ، جن کی ہر سال یہ عید یاد دلاتی ہے۔اسلام کی تبلیغ کے لئے خود بھی پورے خلوص کے ساتھ سرگرم عمل رہیں اور اپنی اولاد کی بھی اسی رنگ میں تربیت کریں۔جماعت احمدیہ کا ہر فرد، کیا مرد اور کیا عورتیں، کیا چھوٹے اور کیا بڑے، سب اپنے اندر قربانی کی روح پیدا کریں۔اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل کو خدا کی خاطر قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔تا ہمارے درخت وجود کو ابراہیمی پھل لگیں اور ہمیں خدا کی رضا حاصل ہو جائے“۔23 فرمایا:۔جماعت احمد یہ ناندی ( جہاں سے نجی کے دورے کا آغاز ہورہا ہے ) کے لئے آج کا دن اس لحاظ سے ایک تاریخی دن ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ کے ساتھ عید منارہی ہے۔یہ عیدان کے لئے حقیقی عید بھی بنے گی، جب وہ عید کے پیغام کو یاد رکھیں۔اپنے بچے ابراہیمی روح کے ساتھ خدمت دین کے لئے وقف کریں اور اس وقت تک دم نہ لیں، جب تک جزائرمینی کو احمدیت کے نور سے منور نہ کر لیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983ء) 543