تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 527 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 527

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ ناروے انصاراللہ اس وقت واقعی اور حقیقی انصار بن جائیں پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ ناروے منعقدہ 09 ستمبر 1983ء برادران عزیز انصار اللہ کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ اس وقت واقعی اور حقیقی انصار بن جائیں۔اپنی متضرعانہ دعاؤں، جن سے رحمت خداوندی جوش میں آجائے اور اپنی مخلصانہ جدو جہد سے دنیا کی تاریکی کو دور کر دیں۔تا مخلوق خدا اپنے خالق کو پہچان لے اور اس ارحم الراحمین کے سایہ رحمت و عاطفت میں لوٹ آئے۔نور خداوندی سے منور ہو، حقیقی سکون وراحت اور طمانیت قلب نصیب ہو۔یا درکھیں ، جس خطہ ارض پر آپ آباد ہیں، اس کی تاریکی دعاؤں سے دور ہوگی۔دلوں کا بدلنا خدا کے قبضہ میں ہے اور آپ بھائیوں کی دعوت الی اللہ میں اثر پیدا ہونا بھی اس کے فضل اور اذن پر منحصر ہے۔لہذا اسی مولیٰ کریم ، عزیز، حکیم، خدا کا دروازہ کھٹکھٹاؤ، اس پر تو کل کرتے ہوئے اپنے پروگراموں پر عمل کرو ، اسی سے راہنمائی حاصل کرو۔سستیاں ترک کرو کہ اب دوڑنے کا وقت آچکا ہے۔خداوند کریم آپ کو اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو کامیاب و با برکت بنائے ، اپنی خاص تائید و نصرت سے آپ کو نوازے۔آپ کے اعمال و افکار کو اور آپ کی سوچ اور جد و جہد کو سی نہج پر ڈالے رکھے اور آپ کو ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آپ کی خدمات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔خدا حافظ۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 18 اکتوبر 1983ء) 527