تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 521

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ کہ اے مسلمانو! ہم نے تمہیں اعلیٰ درجہ کی امت بنایا ہے۔تا کہ تم دوسرے لوگوں کے نگران ہو اور یہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم پرنگران ہو۔شاہد کا مفہوم ہے کہ اپنے عمل سے لوگوں کو نیکی اور ہدایت کی طرف بلائے۔ہم داعی الی اللہ تبھی بن سکتے ہیں، جب ہمارا قول اور عمل لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دیتا ہو۔پس اپنے اندر نیک تغیر پیدا کریں تا حضرت مسیح موعود کے قول کے مطابق جلسہ سالانہ میں شریک ہونے والے مشاہدہ کریں۔اور ان میں اگر خدا تعالیٰ چاہے تو کسی برہان یقینی کے مشاہدے سے کمزوری اور ضعف اور کسل دور ہو اور یقین کامل پیدا ہو کر ذوق و شوق اور ولولہ عشق پیدا ہو جائے“۔میں اپنے پیغام کو حضرت مسیح موعود کے اس دعائیہ کلمات پر ختم کرتا ہوں، جو آپ نے جلسہ سالانہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے فرمائے۔کہ ہر ایک صاحب، جو اس لکھی جلسہ کے لیے سفر اختیار کریں، خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم فرمائے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم وغم دور فرمائے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے۔اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھا دے، جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا! اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشایه تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر ایک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مرسله وکالت تبشیر ربوہ ( مطبوعه روزنامه الفضل (07 نومبر 1983ء) 521