تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 501 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 501

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1983ء جماعتیں جہاں بہت دیر سے کوئی پہنچتا ہے، طبعا اور فطرتا ان میں یہ رجحان ہوتا ہے کہ خوب کام لیا جائے۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے ، کام سے تو میں بالکل نہیں ڈرتا۔لیکن جب غیروں میں بکثرت لیکچرز ہوتے ہیں تو وہاں ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔کیونکہ میں اپنی ذات کے طور پر تو ان کے سامنے پیش نہیں ہورہا ہوتا بلکہ جماعت احمدیہ کے نمائندہ کے طور پر پیش ہو رہا ہوں گا۔پس اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کرنی چاہئے کہ وہ مجھے اس نمائندگی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج ہی مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ بیرونی جماعتوں کی طرف سے بعض علمی لیکچرز رکھ دیئے گئے ہیں۔ان کی تیاری کا تو وقت کوئی نہیں۔پرسوں یا ترسوں انشاء اللہ روانگی ہے۔اس لئے طبعی بات ہے کہ ذہن میں کچھ فکر تو پیدا ہوتی ہے۔لیکن میرا گزشتہ تجربہ یہ ہے کہ اگر چہ پہلے بھی یہی حال تھا لیکن اللہ تعالی نے اپنے فضل سے تو فیق عطا فرما دی تھی اور جب وہ وقت گزر گئے تو اتنے آسان اور ہلکے پھلکے نظر آئے ، جیسے کوئی بوجھ ہی نہ تھا۔یہ بوجھ تو آپ سب نے میرے ساتھ مل کر اٹھانا ہے۔میں نے اکیلے نہیں اٹھانا۔کیونکہ میں اپنی ذات کا نمائندہ نہیں بلکہ جماعت احمدیہ کا نمائندہ ہوں۔پس بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے اسے بابرکت بنائے اور اس کے ذریعہ اسلام کی عظیم الشان فتوحات کی بنیادیں رکھی جائیں۔ایسے نئے دروازے کھلیں، جن سے بڑی شان کے ساتھ نئی فتح کے علم بلند کرتی ہوئی جماعت احمد یہ نئے میدانوں میں نکل آئے اور نئی نئی تو میں فتح ہوں اور نئے نئے دل مسخر کئے جائیں اور اس حال میں خدا تعالیٰ اس سفر کو ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ سفر ختم ہورہا ہو اور اسلام کی عظیم الشان فتوحات کا آغاز ہورہا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 20 ستمبر 1983ء) 501