تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 492 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 492

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بی امریکہ تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔اسباب ہے، اسباب سے ہی چلایا ہے۔پھر کس قدر بخیل و ممسک وہ شخص ہے کہ جو ایسے عالی مقصد کی کامیابی کے لئے ادنی چیز مثل چند پیسے خرچ نہیں کرسکتا پس میں تم میں سے ہر ایک کو، جو حاضر یا غائب ہے، تاکید کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو چندہ سے باخبر کرو۔ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو۔یہ موقع ہاتھ آنے کا نہیں۔کیسا یہ زمانہ برکت کا ہے کہ کسی سے جانیں مانگی نہیں جاتیں اور یہ زمانہ 66 جانوں کے دینے کا نہیں بلکہ فقط مالوں کے بقدر استطاعت خرچ کرنے کا ہے۔اس لئے میرے بھائیو اور بہنو! آپ مالی قربانی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور یہ ذمہ داری کما حقہ ادا کریں۔میں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ جماعت کا ہر برسر روزگار فرد، جو کہ موصی نہیں ہے، وہ اپنی آمدن کا 16\1 حصہ پیش کرے۔یہ آپ کے ماہانہ چندہ کا مقررہ معیار ہے۔لیکن اگر آپ کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے اور مقررہ معیار سے کم ادا کرنے پر آپ مجبور ہوں تو اپنے امیر صاحب کی معرفت آپ اجازت حاصل کریں، جو کہ آپ کو مل جائے گی۔لیکن جنہوں نے وصیت کی ہوئی ہے، انہیں ہر صورت اپنے عہد کے مطابق اپنی آمدن کا1/10 تا 1/3 حصہ ادا کرنا ہے۔اپنے ماہانہ چندوں کے علاوہ آپ کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حسب توفیق آپ امریکہ میں پانچ مشنز کے قیام کے لئے جو فنڈ جمع کیا جارہا ہے، اس میں بھی شمولیت اختیار کریں۔میری پہلی اپیل پر امریکہ نے بہت حوصلہ افزار عمل دکھایا ہے۔صاحب استطاعت احباب نے جو وعدہ جات لکھوائے ہیں، وہ بہت ہی قابل تعریف ہیں۔لیکن مجھے توقع ہے کہ ہر ایک احمدی اپنی انتہائی استطاعت کے مطابق اس تحریک میں شامل ہوگا۔اپنی جماعت کے مخلص اور فعال احباب سے میں امید رکھتا ہوں کہ پہلے سے بڑھ کر مالی قربانی کا مظاہرہ کریں گے۔حال ہی میں، میں نے ہر ایک فرد جماعت سے گزارش کی ہے کہ کم از کم 3800 ڈالرز اس فنڈ میں دے۔مجھے یقین ہے کہ میری توقعات سے بڑھ کر آپ اس میں حصہ لیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہ عزم عطا فرمائے کہ آپ اسلام کی خاطر اللہ کے مددگار بنتے ہوئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی قربانی پیش کرنے کی توفیق دے، جو کہ اس کی جناب میں قابل قبول ہو۔آمین۔492 والسلام مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 03اکتوبر 1983ء)