تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 491
تحریک جدید - ایک الٹی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بیامریکہ ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے، جو ایک دن پورا ہوگا۔اسلام کے عروج اور تمام دیگر ادیان پر غلبہ کے بارہ میں یہ پیشگوئی ایک صدی پہلے کی گئی تھی اور اس ایک صدی کے دوران احمدیت نے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی ہے۔اور بہت سے نئے علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔اب دنیا پر اسلام کی تعلیمات کی سچائی اور معقولیت آشکارا ہورہی ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا مشن دنیا کے سامنے پیش کیا، اس وقت وہ تن تنہا تھے۔ان کے ظہور کے وقت اسلام ایک انتہائی مجبوری اور کسمپرسی کی حالت میں سے گزر رہا تھا۔مجبوری اور کمزوری کی اس حالت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا:۔وو قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہو گا۔جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید ، جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس پیشگوئی کے بعد سے تغیر کی ایک تازہ ہوا تمام عالم میں چل رہی ہے۔تمام ادیان پر اسلام کے غلبہ کے دن قریب ہیں اور اسلامی فتوحات اور ترقیات افق عالم پر روشن ہو رہی ہیں۔لیکن یہ حقیقت ہم پر عظیم ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے۔کام بہت ہی مشکل ہے اور صرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پورا ہو سکتا ہے۔آپ کا منتہائے نظر بہت بلند ہے اور آپ کی ذمہ داری بھی بہت سخت ہے۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کا پیغام باحسن طریق اور اعلیٰ حکمت کے ساتھ دوسروں تک پہنچائیں۔رسم ورواج اور تمدن کا فرق اسلام کا پیغام پہنچانے کی راہ میں حائل نہ ہو۔اسلام میں تبلیغ ایک بہت ہی بڑی نیکی ہے۔اس بارہ میں میری آپ کو یہی نصیحت ہے کہ آرام سے نہ بیٹھیں اور تن من دھن کی بازی لگا کر اپنے ملک کے ہر ایک فرد تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں مصروف ہو جائیں۔آخر میں میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ اپنے مالی قربانی کے معیار میں تبدیلی پیدا کریں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 10 جولائی 1903ء کو اخبار الحکم میں ایک پیغام شائع فرما کر انتہائی مؤثر رنگ میں جماعت کو اس ذمہ داری کے ادا کرنے کی طرف متوجہ فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔دنیا میں آج کل کون سا سلسلہ ہوا ہے یا ہے، جو خواہ دنیوی حیثیت سے ہے یا دینی که بغیر مال چل سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر ایک کام اس لئے کہ عالم 491