تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 490 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 490

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک مندرجہ بالا اقتباس سے یہ امر صاف طور پر واضح ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی سب سے اہم غرض یہ ہے کہ انسانوں کا تعلق اپنے خالق خدا سے قائم ہو جائے۔اور ان میں ایک روحانی انقلاب بر پا کر دیا جائے۔ایک ایسا انقلاب، جو کہ قبول کرنے والوں کی زندگی میں ایک مکمل تبدیلی پیدا کر دے۔انہیں راستی پر قائم کر دے۔دلوں کو پاکیزگی بخشے اور متقی انسان بنا دے۔اس لئے میرے بھائیو اور بہنو! آپ نے اپنی زندگیوں میں اسلام کی تمام اخلاقی اور روحانی اقدار پیدا کرنی ہیں۔تا کہ آپ بے داغ، پاکیزہ اور مفید وجود بن کر کامیاب اور حقیقی اسلامی زندگی کا قابل رشک نمونہ بن جائیں۔آپ میں سے ہر ایک کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو کہ یہی روحانیت کا نچوڑ ہے۔آپ وہ ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے تمام دنیا کے لوگوں میں سے چن لیا ہے۔تاکہ آپ با تمام اخلاص و انکساری پوری جدو جہد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔اور آپ کا بے عیب اخلاق اور ذاتی نمونہ تمام دنیا کے لئے ایک زندہ مثال بن جائے۔اس لئے آپ کو اس اسلامی انقلاب کے ظہور کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا ہوگا۔اور آپ انتہائی انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس کی مدد حاصل کرنے کے لئے دعا کرتے رہیں۔آپ اپنے دلوں میں یہ بات مضبوطی سے راسخ کر لیں کہ یقینی طور پر احمدیت کا مستقبل بہت شاندار ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جو درخت لگایا ہے، تو میں اس کے سایہ کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گی۔احمدیت کے مستقبل کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور اقتباس آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا، یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والو! 490