تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 489
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ تن من دھن کی بازی لگا کر ہر فرد تک اسلام کا پیغام پہنچائیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ منعقدہ 12 تا 14 اگست 1983 ء | 92 میرے لئے یہ بات بہت خوشی کا باعث ہے کہ آپ اپنا بیسواں سالانہ کنونشن 12 تا 14 اگست 1983ء منعقد کر رہے ہیں۔میری طرف سے آپ دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔اللہ تعالیٰ اس کنونشن کو شاندار کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے کہ آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ خود اور اس کے گردو نواح کے ممالک میں اسلام کی ترقی کے لئے ایک مؤثر پلان بنا سکیں۔آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے کہ آپ نے احمدیت کے پیغام یعنی حقیقی اسلام کو اپنے عظیم ملک کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔اور یہ اسی وقت ایک مؤثر اور کامیاب طریق سے ظہور پذیر ہوگا، جبکہ آپ خود اس سلسلہ کے اغراض و مقاصد اور اسلامی نظریہ سے بخوبی واقف ہوں گے۔میں یہاں حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی تحریرات سے ایک اقتباس پیش کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو بنانا چاہا ہے تو اس سے یہی غرض رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت ، جو دنیا میں گم ہو چکی ہے اور وہ حقیقی تقوی وطہارت، جو اس زمانہ میں نہیں پائی جاتی، اسے دوبارہ قائم کرے۔عام طور پر تکبر دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔علماء اپنے علم کی شیخی اور تکبر میں گرفتار ہیں۔فقراء کو دیکھو تو ان کی بھی حالت اور ہی قسم کی ہورہی ہے۔ان کو اصلاح نفس سے کوئی کام ہی نہیں رہا۔ان کی غرض و غایت صرف جسم تک محدود ہے۔اس لئے ان کے مجاہدے اور ریاضتیں بھی کچھ اور ہی قسم کے ہیں، جیسے ذکرارہ وغیرہ۔جن کا چشمہ نبوت سے پتہ نہیں چلتا۔میں دیکھتا ہوں کہ دل کو پاک کرنے کی طرف ان کی توجہ ہی نہیں۔صرف جسم ہی جسم باقی رہا ہوا ہے۔جس میں روحانیت کا کوئی نام ونشان نہیں۔یہ مجاہدے دل کو پاک نہیں کر سکتے اور نہ کوئی حقیقی نور معرفت کا بخش سکتے ہیں۔پس یہ زمانہ اب بالکل خالی ہے۔نبوی طریق جیسے کہ کرنے کا وہ بالکل ترک کر دیا گیا ہے اور اس کو بھلا دیا گیا ہے۔اب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ عہد نبوت پھر آجاوے اور تقوی وطہارت پھر قائم ہو اور اس کو اس نے اس جماعت کے ذریعہ چاہا ہے“۔489