تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 453 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 453

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا اپنے مقام کی شناخت کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ مغربی کینیڈا امنعقدہ 22 مئی 1983ء عزیز بھائیو اور بہنو! الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ مغربی کینیڈا اپنا جلسہ سالانہ مورخہ 22 مئی 1983ء/1362ھش کو کیلگری میں منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت کرے اور آپ سب کو ، جو اس جلسہ میں شریک ہیں ، اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین ایک بات جو آپ میں سے ہر ایک کو مد نظر رہنی ضروری ہے، یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے بابرکت ہاتھوں سے جماعت احمدیہ کا قیام اس غرض سے فرمایا تھا کہ تا ان کو ، جو اپنے حقیقی خالق اور مالک سے دور ہیں، توحید خالص پر جمع کیا جائے۔اور ان سب کو ، جو مختلف مذاہب اور مختلف ادیان کے ماننے والے ہیں، دین واحد کی طرف دعوت دی جائے اور انہیں اسلام کی حسین تعلیم سے روشناس کرائے۔حضرت سید ولد آدم خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کیا جائے۔یہی ایک احمدی کی زندگی کا اولین مقصد ہے اور یہی ہماری جماعت کے قیام کی بنیادی غرض ہے۔اس نکتہ نظر سے آپ سب کا فرض ہے کہ آپ ان لوگوں کو ، جو کینیڈا میں آباد ہیں، حقیقی اسلام کی طرف بلائیں اور انہیں اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر جمع کرنے کے لیے کوشش کریں۔کینیڈا میں آباد تمام لوگوں اور تمام اقوام تک خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا اور انہیں اسلام کے محاسن اور قرآن پاک کے معارف سے آگاہ کرنا، ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اور ہر بڑی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے مناسب تیاری ، ان تھک محنت اور طویل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔453