تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 437
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اپریل 1983ء کہ وہ تو اتنی عظیم ہمت والا انسان ہوگا، اتنی بلند جست ہوگی اس کی کہ اگر ایمان دنیا سے اٹھ کر ثریا پر بھی پہنچ گیا تو وہ اسے کھینچ کر دوبارہ دنیا میں لے آئے گا۔پس جو امام اس شان کا ہو اور اتنی بلند ہمت رکھنے والا ہو کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس کو یہ خوشخبری دے رہے ہوں کہ ہاں تو جائے گا اور آسمان کی بلندیوں سے بھی ایمان کو کھینچ کر دوبارہ لے آئے گا، تیرے قدم ثریا پر پڑ رہے ہوں گے ، اس کے ماننے والے، اس کے پیچھے چلنے والے ہیں ہم، اس لئے لازماً ہمیں اپنے ارادے بلند کرنے پڑیں گے اور بلند ارادوں کے ساتھ اپنے اعمال کے معیار کو بھی بڑھانا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 جولائی 1983ء) 437