تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 431 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 431

تحریک جدید- ایک الہی تحریک فاستبقوا الخيرات اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 اپریل 1983ء خطبہ جمعہ فرمود و 15 اپریل 1983ء وو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا ہر قوم کا ایک نصب العین ہوا کرتا ہے، ایک مقصود اور مطلوب ہوتا ہے، جس کی وہ پیروی کرتی ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ پس اے مسلمانو! تمہارے لئے میں یہ نصب العین مقرر کرتا ہوں کہ ہر اچھی بات میں ایک دوسرے سے آگے نکل جاؤ۔کتنا عظیم الشان اور کتنا وسیع پروگرام ہے اور کتنے اعلیٰ مقاصد ہیں، اس پروگرام کے ہر حصے کے۔یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ صرف عبادتوں میں آگے نکل جاؤ یا صرف فلاں خوبی کو اختیار کرو اور اس میں آگے نکلو۔بلکہ فرمایا کہ تمہارا نصب العین ہر خوبی میں آگے بڑھ جاتا ہے۔دیکھئے ایک نہایت مختصر بات میں دنیا کی ہر بھلائی کو رکھ دیا گیا اور پھر اس بھلائی کے اعلیٰ رخ کو بیان کیا گیا اور اس میں سے بھی جو چوٹی کا حصہ ہے ، وہ مسلمانوں کے لئے مقرر کیا گیا۔پس اس نقطہ نگاہ سے جماعت احمدیہ کے سامنے قرآن کریم نے جو منصوبہ رکھا ہے، وہ انسانی زندگی کی ہر دلچپسی پر حاوی ہے۔وہ دین پر بھی حاوی ہے اور دنیا پر بھی حاوی ہے۔وہ معاشیات پر بھی حاوی ہے اور اقتصادیات پر بھی حاوی ہے۔وہ تمدن پر بھی حاوی ہے اور تہذیب پر بھی حاوی ہے۔وہ حاوی ہے، ہماری تجارت پر۔وہ حاوی ہے ، ہماری سائنس پر۔وہ حاوی ہے، ہماری صنعت اور حرفت پر۔اور وہ ہماری کھیلوں پر بھی حاوی ہے۔غرضیکہ انسانی زندگی کی دلچسپی کا کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں جو سوچا جا سکتا ہو اور یہ آیت ایک مسلمان کو اس میں آگے بڑھنے کی تعلیم نہ دے رہی ہو۔وو پس جماعت احمدیہ کو چاہئے کہ دنیا کے جس ملک میں بھی جماعت پائی جاتی ہے، وہاں کی مقامی کھیلوں کو بھی فروغ دے اور ان کھیلوں کو بھی فروغ دے، جو اس وقت دنیا میں مسلم ہو چکی ہیں۔ہمیں 431