تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 422
ارشادات فرموده 102 اپریل 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک تقاریر سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ مہینہ میں لازماً ایک دفعہ کی جائے۔جب بھی آپ رٹ میں پڑا جاتے ہیں تو اصل روح ختم ہو جایا کرتی ہے اور محض رٹ باقی رہ جاتی ہے۔اس لئے کسی ایسی تجویز کو قبول نہیں کیا جاسکتا، جو مجبور کر دے کہ ہر مہینہ یا پندرہ دن میں ایک دفعہ تقریر ہو۔لیکن ناظر صاحب اصلاح و ارشاد اور امراء اضلاع بیدار مغزی سے جائزہ لیتے رہیں اور حسب موقع ضلع میں ضلعی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستان میں پاکستان کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے، ایسی تقاریر کروائی جائیں اور وکیل التبشیر صاحب اس بات پر نظر رکھیں کہ دیگر ممالک میں جہاں جہاں بھی رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں غیر اسلامی روایات جڑ پکڑ رہی ہیں یا کچھ مشکلات پیدا ہورہی ہے، انہیں مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی اجلاسات ( جس جس ملک میں ہوتے ہوں وہاں ) اس موضوع پر تقاریر کروائی جائیں۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کیم تا03 اپریل 1983ء) 422