تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 421
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1983ء ختم کر دیا جائے۔اس معنوں میں بھی ختم کر دیا جائے کہ اس قوم کی جو نئی نئی اسلام میں داخل ہوئی ہے، کفو بھی نہ دیکھا جائے اور دینی حالت بھی نظر انداز کر دی جائے۔اس لئے بڑی گہری اور تفصیلی نظر کے ساتھ یہ کمیٹی ان مسائل کا بھی مطالعہ کرے اور تجویزیں پیش کرے کہ ان مسائل کے حل کے لئے ہمیں بحیثیت جماعت کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟ اس دوران رشتہ ناطہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ناظر صاحب اصلاح وارشاد پہلے سے زیادہ توجہ کریں۔صرف انسپکٹر ان پر انحصار نہ کریں بلکہ مربیان پر انحصار کریں۔اور نصیحت کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔مربیان اس امر کے ذمہ دار ہوں گے کہ وہ پیش آمدہ مسائل ناظر صاحب اصلاح وارشاد کے سامنے پیش کریں اور وہ اپنے اپنے ضلع میں نظر رکھیں کہ فلاں جگہ واقعی بعض احمدیوں کو مشکلات نے مجبور کر دیا ہے۔( اگر نا جائز طور پر ہی مجبور ہوئے ہوں جواز نہ تھا لیکن حالات کا دباؤ بہر حال ایسا تھا) کہ ان کے اخلاص کا معیاران کا مقابلہ نہیں کر سکا اور وہ ان معنوں میں اس بات پر مجبور ہو گئے کہ اپنی بچیاں غیر احمدیوں میں دے دیں یا بعض جگہ دنیاوی حرص و ہوا کے نتیجہ میں یاد نیوی تعلقات کو فوقیت دے کر احمدی لڑکوں نے غیر احمدی لڑکیوں سے بغیر نظام جماعت کی اجازت کے شادی کی۔یہ مسائل اس وقت سامنے رکھے جاتے ہیں، جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے۔مجھے چٹھیاں آتی ہیں کہ ہفتہ کے اندر اندر شادی ہونے والی ہے، اس لئے فوری طور پر انتظام کریں۔باشعور قوم کا کام ہے کہ مسائل کو محسوس کرے اور سونگھے اور جہاں خطرات در پیش ہوں، وہاں قبل اس کے کہ مسائل سراٹھائیں، ان پر غور کرے اور ان کے حل کرنے میں مدد کرے۔پس مربیوں کا یہ کام ہونا چاہئے کہ وہ جماعتوں کے دورے کرتے وقت امیر ضلع سے اس بارہ میں بھی رابطہ رکھیں اور دیکھیں کہ رشتہ ناطہ کے ایسے مسائل کہاں پیدا ہو چکے ہیں، جو آئندہ خطرناک صورت اختیار کر جائیں گے؟ اگر جماعت نے فوری طور پر نگرانی نہ کی تو وہ بغاوت پر منتج ہو جائیں گے اور پیشتر اس کے کہ وہ خطرناک صورت حال پیدا ہو، اصلاح و ارشاد کے ناظر صاحب اگر وہ اس کمیٹی کے ممبر ہوئے اور میرے خیال میں تو انہیں ہونا چاہئے ، اس لئے انہیں ابھی مقرر کر دیتا ہوں، رشتہ ناطہ کی مرکزی کمیٹی کے اصلاح وارشاد کے ناظر صاحب بھی ممبر ہوں گے۔اس کمیٹی کے راستہ سے بھی وہ کوشش کریں اور دیگر نظام سے جہاں تک مدد ہو سکتی ہے، وہ طلب کریں اور انشاء اللہ بروقت مدد کی جائے گی۔421