تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 416 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 416

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مارچ 1983ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک داخل ہونے کی جرات کرتے ہیں، جنہوں نے ابراہیمی صفات سے ورثہ پایا ہو۔وہ ابرا تیمی صفات بات کی بھی ضامن ہوا کرتی ہیں کہ اس آگ کو گلزار بنا دیا جائے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے، جو جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی ایک اہل تقدیر کے طور پر ہمیشہ جاری رہے گی۔اس جماعت میں کمزور دلوں کا کام نہیں، اس جماعت میں ان لوگوں کا کوئی کام نہیں ، جو اپنے رب پر تو کل نہیں رکھتے اور جو خدا کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لئے دل و جان سے آمادہ نہیں ہیں، اس جماعت میں تو صرف وہی لوگ آئیں گے اور وہی رہ سکتے ہیں کہ جنہوں نے داخل ہوتے وقت یہ فیصلہ کر لیا تھا یا تجدید بیعت کے وقت ذہنی طور پر ارادہ کر چکے تھے کہ ہم نے اپنی جانیں، اپنے اموال، اپنی عزتیں ، اپنی آبرو اور اپنے عزیز ترین اقرباء کو بھی اللہ کے ہاتھ پر بیچ دیا ہے۔اور اب ہمارا کچھ بھی نہیں رہا۔جو کچھ بظاہر ہمارا ہے، یہ اس وقت تک ہمارا ہے، جب تک خدا کی تقدیر سے بخوشی ہمارے پاس رہنے دیتی ہے۔جب خدا کی تقدیر کی یہ رضا ہوگی کہ یہ ہمارے پاس نہ رہے تو ہماری رضا بھی یہی ہوگی کہ یہ ہمارے پاس نہ رہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (یونس : 63) جو لوگ سب کچھ پہلے ہی دے بیٹھے ہوں، ان کو کوئی خوف ہو ہی نہیں سکتا۔ہاں اگر نیت میں کھوٹ ہو اور انسان نے واقعتہ نہ دیا ہو بلکہ صرف زبانی طور پر منہ کی باتوں کے لحاظ سے دیا ہو تو ایسا انسان ہمیشہ ترساں ولرزاں رہتا ہے کہ کہیں واقعتہ یہ قربانی دینی نہ پڑ جائے۔لیکن جو پختہ ارادے کے ساتھ اپنے رب سے ایک سودا کرتے ہیں، وہ لازماً خوف سے آزاد کئے جاتے ہیں اور ان کو تو کل کے ایک اعلیٰ مقام الله پر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ اس کا سب سے دلکش اور حسین نظارہ دنیا نے جنگ بدر کے موقع پر دیکھا۔جب کفار مکہ کا ایک ایلچی مسلمانوں کے کیمپ کا جائزہ لینے کے لئے آیا تو اس نے واپس جا کر ایک رپورٹ پیش کی۔اس نے کہا کہ میں وہاں کچھ لنگڑے دیکھ کر آیا ہوں، کچھ کمزور دیکھ کر آیا ہوں، کچھ بوڑھے دیکھ کر آیا ہوں ، کچھ بچے دیکھ کر آیا ہوں، کچھ ایسے لوگ دیکھ کر آیا ہوں، جن کا اوپر کا بدن نگا ہے، کچھ ایسے دیکھ کر آیا ہوں، جن کے ہاتھ میں لکڑی کی تلواریں ہیں اور کچھ ایسے دیکھ کر آیا ہوں، جن کے پاس ٹوٹے پھوٹے ہتھیار ہیں۔پھر ان کی تعداد بھی تمہارے مقابل پر بہت کم ہے، یعنی صرف 313۔وہ باتیں کر رہا تھا اور سننے والے خوش 416