تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 390
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1983ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم آج کی ساری بیماریوں کا۔یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اگر نظر یہ نا معقول ہو جائے تو اس کے نتیجہ میں بالآخر جس طرف وہ نظر یہ بلانے والا ہے، اس پر بھی یقین اٹھ جاتا ہے۔چنانچہ عیسائیت نے دہریت کو جنم دیا ہے، عیسائیت نے اشتراکیت کو جنم دیا ہے، عیسائیت نے بے حیائی کی ہر تحریک کو جنم دیا ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عیسائیت کا عقیدہ بنیادی طور پر انسانی عقل سے ٹکرا رہا تھا۔وہ قابل قبول نہیں تھا۔ظاہر ہے، جب خدا کی طرف بلانے والے ایک نا معقول بات کی طرف بلانے لگیں تو خدا کی ہستی کا اعتبار اٹھ جاتا ہے۔چنانچہ اس وقت عیسائی دنیا کے وسیع جائزہ سے جو اعداد و شمار مشہور امریکی رسالہ "Time" میں شائع ہوئے ہیں، ان سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عیسائی کہلانے والوں میں سے صرف 22 فیصد ایسے ہیں، جو یہ دعویٰ کرتے ہے کہ وہ خدا کی ہستی کے قائل ہیں۔باقی عیسائی کہلانے والے خدا کی ہستی کے قائل ہی نہیں۔اور جو عیسائیت کے قائل ہیں، ان کی بیماریاں بھی بے شمار ہیں۔پس نا معقول نظریہ کے نتیجہ میں دنیا دکھوں میں مبتلا ہو جاتی ہے اور ایسے خطرناک فتنے پھوٹتے ہیں، جو انسان کے لئے بڑی وسیع تباہی کا موجب بنتے ہیں۔یہ اس تجزیہ کا وقت تو نہیں لیکن اشارۃ آپ کو یہ بتارہا ہوں کہ اگر آپ غور کریں اور تدبر سے کام لیں تو آج کے زمانہ کی اکثر بیماریاں اور مصیبتیں عیسائیت سے پھوٹتی ہوئی نظر آئیں گی۔اس لئے عیسائیت کے خلاف سب سے زیادہ جہاد کی ضرورت ہے۔اور اس جہاد میں ہر احمدی کو لازماً شامل ہونا پڑے گا۔مجھے یقین ہے، اگر ہر۔احمدی اس جہاد میں شامل ہو جائے تو ہماری تعداد ان کے مبلغین سے کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔تبلیغ کے نتیجہ میں علم خود بخود آ جاتا ہے۔پہلے علم حاصل کر کے تبلیغ کرنا بھی اچھی بات ہے لیکن جس شخص کو یہ توفیق نہ ہو اور اکثر کونہیں ہوتی ، ان کو انتظار کئے بغیر میدان میں کودنا پڑے گا۔اس سلسلہ میں دعا اصل چیز ہے۔میں ایک لمبا عرصہ تبلیغ کے کام سے منسلک رہا ہوں۔میرا یہ تجربہ ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ کسی بھی بڑے سے بڑے عالم کی کوششیں ثمر آور نہیں ہوتیں، جب تک وہ بنیادی طور پر متقی اور دعا گو نہ ہو۔اور بڑے بڑے ان پڑھ میں نے دیکھے ہیں، جن کو دین کے لحاظ سے کوئی وسیع علم نہیں تھا لیکن ان کی باتوں میں نیکی اور تقویٰ تھا، ان کو دعاؤں کی عادت تھی ، وہ بڑے کامیاب مبلغ ثابت ہوئے۔اس لئے جو اصل ہتھیار ہے، وہ تو ہر ایک احمدی کو مہیا ہے۔پھر وہ باقی چیزوں کا انتظار کیوں کرتا ہے؟ ہاں، جب تبلیغ کے میدان میں وہ کو دیں گے تو رفتہ رفتہ اللہ تعالیٰ خود ان کی تربیت فرمائے گا، ان کے ذہنوں کو جلا بخشے گا، ان کے علم میں برکت ڈال دے گا۔یہ ایسے ہی ہے، جیسے ایک عام انسان جب کوئی کام شروع کرتا ہے تو قانون قدرت خود بخود انتظام کرتا ہے کہ اس کا کام پہلے سے بہتر ہوتا چلا جائے۔مثلاً بچہ ہے، وہ پہلے چلنا 390