تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 384 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 384

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم جب میں بلاؤں تو خدا کے پیار کی نظریں مجھ پر پڑیں اور میرا قول حسین ہو جائے ، اس کے لئے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق یہ تین شرطیں لازم ہیں۔وہ بلائے اپنے رب کی طرف اپنی خواہشات کی طرف نہ بلائے، اپنے ذاتی مقاصد کی طرف نہ بلائے اور خدا کے نام پر بلا کر پس پردہ کچھ اور مقاصد نہ رکھتا ہو، خالصہ اللہ کے لئے بلا رہا ہو۔مثلاً جماعت احمد یہ دنیا کو خدا کی طرف بلا رہی ہے۔اگر کسی جگہ اس دعوت الی اللہ کا مقصد یہ ہے کہ ہماری تعداد بڑھ جائے اور ہم دنیا وی غلبہ حاصل کر لیں تو یہ اللہ کی طرف بلانا نہیں رہے گا۔ہماری دعوت محض اللہ کے لئے ہے۔اس لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ اللہ کے سوا کوئی اور مقصود اس میں شامل نہ کرے تا کہ یہ بات اس دعوی کو گندا نہ کر دے۔نہ کوئی ذات، اس کا مقصود ہو اور نہ کوئی جماعت ، نہ کوئی اور اللہ اس کا مقصود ہو اور نہ کوئی خواہش۔وہ خالصہ اللہ کی طرف بلا رہا ہو اور اس کا عمل صالح اس بات کی تصدیق کرے کہ ہاں اپنے رب ہی کی طرف بلا رہا ہے۔عمل صالح کیا ہے؟ اس سلسلہ میں رب کی طرف بلانے والوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ایک سودے کا اعلان فرمایا ہے اور اس نسبت سے عمل صالح کا خلاصہ اس سودے کے بیان کے اندر پیش فرما دیا گیا۔فرمایا: إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (سورة التوبة : 111) کہ وہ لوگ، جو میرے ہو گئے ، جو میری طرف بلانے والے لوگ ہیں، جو خالصہ مجھ سے ایک سودا کر چکے ہیں ، ان کا سودا یہ ہے کہ اِنَّ اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ خدا نے ان سے ان کے نفوس بھی خرید لئے ہیں اور ان کے اموال بھی خرید لئے ہیں۔بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ اور اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا فرمائے گا۔اس آیت کے کئی بطن ہیں۔اس لئے اس کی مختلف تفاسیر کی جاسکتی ہیں اور مختلف تو جیہات پیش کی جاسکتی ہیں۔لیکن اس موقع پر میں خصوصیت کے ساتھ اس بات کی طرف توجہ دلانے کے لئے یہ آیت پڑھ رہا ہوں کہ نفوس اور اموال دونوں اس سودے کا لازمی حصہ ہیں۔نہ محض نفوس اس سودے کی شرط کو پورا 384