تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 353
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تھی کہ آسٹریلیا کے مشن کا خرچ انہوں نے برداشت کرنا ہے۔اور اس کا چار، پانچ لاکھ روپے کا اندازہ ہے۔چند آدمی جو کل میٹنگ میں حاضر تھے ، جو وکالت علیاء کی طرف سے غالبا بلائی گئی تھی۔انہوں نے وہیں کھڑے پاؤں تئیس ہزار ڈالر کا وعدہ کر دیا۔حالانکہ یہ کچھ بھی نہیں ، معمولی تعداد ہے، جو ان کی نمائندگی کی ہے۔تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے، تھوڑ اسا اسے نم کریں، آنسوؤوں سے، کچھ خلوص سے، کچھ باتیں بتا کے، کچھ گوڈی ووڈی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔کئی دفعہ تلائی کرنے ضرورت پڑتی ہے۔تو ایسا لہلہاتا ہوا چمن ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں کہ وہ زمانے جب لوگوں پر خزاں آجاتی ہے، یہ چمن لہلہاتا رہتا ہے۔اس لئے اس کے متعلق کوئی بدظنی کا اظہار نہ کریں۔اپنے اوپر غور کریں ، ہم نے کیا غفلت کی ہے؟ ہم نے صحیح طور پر ان کو ہدایت نہیں کی۔پیچھے رہ گئے تو وہ خمیازہ تو بہر حال بھگتنا ہے۔لیکن انشاء اللہ مجھے بڑی امید ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔چوتھی تجویز : بیرون پاکستان قضاء کا نظام وقوانین پڑھے گئے ہیں کہ یہ حضرت خلیفة المسیح الثالث" کے ارشاد پر مکرم محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے تجویز کئے تھے لیکن وہ کہیں کاغذات میں ادھر ادھر ہو گئے اور کہیں نہیں دستیاب نہیں تھے۔نہ یہاں مرکزی کا غذات میں مجھے مل سکے، نہ انگلستان میں مجھے کا پی لی۔تو وقتی طور پر چونکہ وہاں نظام قضاء تو انتظار نہیں کر سکتا۔میں نے کچھ ہدایات دی تھیں، وہ بھی آپ کو پڑھ کر سنادی گئی ہیں۔اب جو قوانین سنے ہیں عملاً تو ان میں کوئی بھی بنیادی فرق نہیں ہے۔اس کی جو ایک ماہر حج، تجربہ کار جج ان ہدایات کو جو شکل دے گا ، با قاعدہ قانونی یہ وہی شکل ہے۔اس لئے کوئی بھی اختلاف کی چیز مجھے نظر نہیں آئی۔صرف ایک فرق ہے کہ اپیل خلیفۃ المسیح کے نام پر لکھا ہوا ہے۔جس کو میں نے عمداً Avoide کیا تھا۔میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے کہ صدر قضاء بورڈ مرکزیہ کے نام اپیل ہوا اور خلیفہ وقت کم سے کم Involve ہو۔اگر ایسی صورت کوئی ہو تو خلیفہ وقت کا Prioritive ہے، وہ سن سکتا ہے۔لیکن Normal Courts میں ان جھگڑوں کو اتنانہ چلا ئیں۔اتنے وقت کم رہ گئے ہیں۔کام زیادہ ہو گئے ہیں کہ اب اپیلوں میں ہی آدمی مبتلا ہو جائے تو یہ برداشت نہیں ہوسکتا۔اس لئے سوائے اس کے کہ بعض خاص معاملات میں ایسی صورت پیدا ہو جائے اور 353