تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 330
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم طرح آپ کے مشنوں کو بھی برکت دی جائے گی اور وہ وسیع کیے جائیں گے۔آپ کی مساجد کو بھی برکت دی جائے گی اور وہ وسیع کی جائیں گی۔الغرض یہ الہام ایک نئی شان کے ساتھ اس صدی میں پورا ہونے والا ہے۔(نعرے) سپین کے لئے تحریک وقف عارضی) اس سلسلے میں انگلستان کی جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی اچھا نمونہ دکھایا ہے۔صرف انصار الله، لنڈن نے سترہ (17) واقفین عارضی پیش کر دیئے ہیں۔اسی طرح پاکستان اور دیگر ممالک کی جماعتوں سے بھی واقفین کے نام موصول ہورہے ہیں ، جب یہ دوست کثرت کے ساتھ چین جا کر اپنے تعلقات کے دائرے کو وسیع کریں گے تو امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد میٹھے پھل لگنے شروع ہو جائیں گے۔میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ دنیا حق کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔چنانچہ میں نے اپنے دورے میں اس چیز کو محسوس کیا ہے۔پہلے زمانے میں بھی ہم گفتگو کیا کرتے تھے۔جب میں طالب علم تھا تو اس وقت بھی ہم دن رات عیسائیوں وغیرہ کے ساتھ مذہبی بحثوں میں دماغ کھپایا کرتے تھے۔لیکن وہ اثر نہیں ہوتا تھا، جو اس دورے میں دیکھا ہے۔چنانچہ جہاں جہاں بھی غیر مسلم ہماری مجلسوں میں شامل ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے طور پر وہاں سے خط لکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ان میں سے بعض احمدی ہو گئے اور بعض نے اظہار کیا کہ ہم بڑی تیزی کے ساتھ احمدیت کی طرف آرہے ہیں۔ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد قبول احمدیت کی توفیق عطا فرمائے۔بریڈ فورڈ (انگلستان) میں کچھ انگریز آئے ہوئے تھے، ان میں سے ایک انگریز نے اپنے طور پر ایک سوال کیا۔جس کا مذہب سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔اس نے کہا کہ APARTHIED یعنی نسلی امتیاز وغیرہ پر کچھ بتائیں؟ چنانچہ میں نے اسلامی تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے نسلی امتیاز کے متعلق کچھ کہا۔وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کا خط موصول ہوا کہ اگر چہ میرے سوال کا مذہب سے براہ راسہ کوئی تعلق نہیں تھا لیکن آپ نے جو جواب دیا ہے، اس میں اتنی سچائی ہے کہ وہ جواب میرے دل کی گہرائی تک اتر گیا ہے اور میں مجبور ہو گیا ہوں کہ اسلام میں دلچسپی لوں۔میں نے کچھ کتابیں پڑھی ہیں اور ان کو پڑھنے کے بعد میں اسلام کے قریب تر آ گیا ہوں۔دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے تو فیق عطا فرمائے کہ میرا یہ سفر آسانی سے اور جلدی طے ہو جائے۔بریڈ فورڈ سے جو دوست جلسہ پر تشریف لائے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ یہ انگریز اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو چکا ہے۔الحمد للہ۔آپ سب کو مبارک ہو۔330