تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 320
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم پس یہ سلسلے ساتھ ساتھ جاری ہیں۔لیکن جہاں تک مبلغین کی تعداد کا تعلق ہے، اب محسوس ہو رہا ہے، بہت کم رہ گئی ہے۔تقاضے اتنے زیادہ پھیل رہے ہیں کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔جن ملکوں میں سے اس وقت ہمارے 391 مبلغین کام کر رہے ہیں، وہاں سے مسلسل مطالبے آرہے ہیں کہ ہماری ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔جیسا کہ میں ابھی بیان کروں گا، ہمارے کام نے بہت پھیلنا ہے۔اسی لئے میں نے وقف کی تحریک کی تھی۔یہ وقف خالصتاً رضا کارانہ ہوگا۔جو دوست وقف کریں گے، انہیں جماعت کی طرف سے کوئی پیسہ نہیں دیا جائے گا۔آج کل کے زمانے میں کروڑوں روپے تو کوئی چیز ہی نہیں۔اگر ہم ان ملکوں کا بوجھ ہی اٹھا لیں، جہاں ہمارے مشن قائم ہیں تو بہت بڑی چیز ہے۔آئندہ ہم نے جن ملکوں میں پھیلنا ہے، وہاں تو ہمیں طوعی طور پر کام کرنے والے چاہئیں۔اپنا بور یہ بستر اٹھا ئیں اور اپنے رزق کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتے ہوئے باہر کی دنیا میں نکل جائیں۔لیکن باقاعدہ انتظام کے تابع جائیں۔جس حد تک ممکن ہو، ان کی پہلے تربیت کی جائے گی اور پھر ان کو انشاء اللہ مختلف ممالک میں بھجوایا جائے گا۔ان کے علاوہ نو جوانوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔جہاں موقع آئے گا، اس ضرورت کو بیان کروں گا۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے (9) نوممالک میں چوبیس (24) مساجد تعمیر کی گئیں۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صرف 24 مساجد بنائی گئی ہیں۔مطلب یہ ہے کہ مرکزی اخراجات کے تابع 24 بڑی وسیع اور پختہ مساجد تعمیر ہوئی ہیں، جو وہاں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ورنہ تو افریقہ کے بعض علاقوں میں اللہ کے فضل سے ہر روز ہی نئی مسجدیں بن رہی ہوتی ہیں۔آٹھ ممالک میں نئے مشن ہاؤس اس سال قائم ہوئے ہیں۔ان کے نام یہ ہیں: امریکہ انگلستان، زمبابوے، انڈونیشیا، سیرالیون، یوگنڈا، نائیجیریا اور پین۔چین کے مشن ہاؤس سے مراد وہ مشن ہے، جواب غرناطہ میں کھولا گیا ہے۔اس طرح اب وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو (2) مشن ہاؤس ہو گئے ہیں۔انگلستان میں جنگھم کے مقام پر ایک نیا مشن ہاؤس خریدا گیا ہے۔زمبابوے میں 45 ہزار ڈالر کی ایک عمارت خریدی گئی ہے۔فلاڈلفیا (امریکہ ) میں چالیس ہزار ڈالر کی ایک عمارت خریدی گئی۔یوسٹن (امریکہ ) میں ہمارے ایک عرب بھائی نے، جو نہایت مخلص احمدی ہیں ، نہایت عمدہ جگہ پر دو (2) بہت قیمتی پلاٹ مشن ہاؤس کے لئے پیش کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔مشن ہاؤسز کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور اللہ تعالی ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں تحریک بھی چلاتا جا رہا ہے۔320