تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 282 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 282

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم ہوئی ہے کہ آپ ہر اہم موقع پر سورۂ فاتحہ کی تلاوت سے اپنی گفتگو کا آغاز فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ میں بھی ہر ایسے موقع پر اپنے جذبات تشکر کے اظہار کے لئے سورۃ فاتحہ ہی سے آغا ز کیا کرتا ہوں۔لیکن اس وقت جو بات میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں ، وہ میرے دورہ یورپ کے ایک خاص حصے سے متعلق ہے۔میری مراد تحریک جدید کی ان ذمہ داریوں سے ہے، جو اس دورے کے نتیجہ میں میرے سامنے کھل کر آئی ہیں۔اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر چہ وہ ذمہ داریاں ہمیشہ سے تحریک جدید ہی کی ذمہ داریاں ہیں لیکن ایک وقت تک وہ مخفی ذمہ داریاں رہیں، خوابیدہ ذمہ داریاں رہیں، اب اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا فرمائے ہیں کہ وہ پوری قوت کے ساتھ بیدار ہورہی ہیں۔مثلاً اس دورے کے دوران مختلف مجالس شوریٰ میں جو تجاویز سامنے آئیں اور اجتماعی طور پر مغربی ممالک میں تبلیغ اور دیگر فرائض کی سرانجام دہی کے سلسلے میں پین کی مجلس شوری میں جو تجاویز پیش ہوئیں، اگر آپ ان پر غور کریں تو دو قسم کی کیفیات پیدا ہوتی ہیں۔ایک تو انسان ہیجان میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ کرنے والے کام تو اتنے زیادہ ہیں، ہم کیسے کر سکیں گے اور کس طرح ان حقوق کو ادا کریں گے اور کس طرح ترجیحات قائم کریں گے؟ دوسرے اپنی کم مائیگی اور بے بسی کا احساس بڑی شدت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سارے کام تو وہ ہیں، جو لا زمان کرنے والے ہیں۔لیکن ہمارے موجودہ وسائل اس کی اجازت نہیں دیتے۔موجودہ تنظیمی حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ مزید محنت کی جائے۔جہاں تک مرکز سلسلہ میں کارکنوں کا تعلق ہے، وہ کام کے مقابل پر بہت ہی تھوڑے نظر آتے ہیں۔جہاں تک عمارتوں کا تعلق ہے، وہ بھی کام کے مقابل پر بالکل بے معنی سی دکھائی دیتی ہیں۔اور حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ہر ایک شعبہ بیدار ہو تو ہر ایک کے لئے پوری ایک ایک عمارت کی ضرورت ہے۔میں اس بات کو واضح کرنے کے لئے صرف چند مثالیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔جہاں تک تصنیف اور لٹریچر کا تعلق ہے، جو چند فیصلے مختلف ممالک میں ہوئے ، وہ میں آپ کے سامنے گنواتا ہوں۔اس سے آپ اندازہ کرسکیں گے کہ صرف اس ایک شعبے کے لئے کتنی بڑی عمارت کی ضرورت ہے، کتنے زیادہ کارکنوں کی ضرورت ہے، کتنے بڑے ماہرین کی ضرورت ہے، کتنے بڑے مالی وسائل کی ضرورت ہے اور کتنی بڑی انتظامی ضرورت سامنے آئی ہے۔جو ساری دنیا پر نظر رکھ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تدریجی لحاظ سے اس بات کی نگرانی کرے کہ تمام ممالک اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں یا نہیں؟ 282