تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 263 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 263

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء جس کا پیغام لے کر میں یہاں آیا ہوں۔چنانچہ میں نے دیکھا کچھ لوگ ناراضگی سے بڑ بڑاتے ہوئے وہاں سے چلے گئے ، کچھ لوگ انتظار کرنے لگ لگے کہ جانے والے چلے جائیں اور ہماری بات نہ سن سکیں تو پھر اپنے دل کی بات کہیں۔چنانچہ دو، چار آدمی جو ٹھہر گئے ، ان سے ان کی سپینش میں باتیں ہوئیں اور پھر ایک دوسرے کے ساتھ کارڈز (Cards) تبدیل ہوئے اور پھر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔مجھے انہوں نے بعد میں بتایا کہ یہاں کھلے بندوں میں تبلیغ نہیں کر سکتا۔میرے لئے جو خطرہ ہے ، وہ تو خیر میں خود مول لے بھی سکتا ہوں۔لیکن ان سننے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔اس لئے ہمارا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ یہی طریق کار چلتا ہے۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ کارڈ ز تبدیل کر لیتے ہیں۔اور پھر ان جگہوں پر چھپ چھپ کر تبلیغی گفتگو کرتے ہیں، جو ملنے کے لئے مقرر ہوتی ہیں۔چنانچہ اس طرح جب پین کی مسجد کا افتتاح ہوا ہے، اس وقت تک مختلف وقتوں میں ہمارے مبلغ وہاں تقریباً ایک سو آدمیوں کو مسلمان بنا چکے تھے۔یہ پین کا دوسرا پس منظر ہے۔ایک تیسرا پس منظر یہ ہے کہ مجھ سے پہلے جماعت احمدیہ کے جو امام تھے ، یعنی حضرت خليفة المسيح الثالث مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالٰی ، وہ چند سال پہلے جب سپین گئے تو ان کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی وہ باتیں یاد تھیں، جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔وہ سخت بے قرار تھے کہ کسی طرح سپین میں مسجد کے لئے جگہ ملے اور ہم مستقل طور پر پاؤں جما سکیں۔لیکن اس وقت تک جنرل فرانکو کی حکومت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کرم الہی ظفر سے کہا کہ یہ میری تمنا ہے۔اس کے پورا ہونے کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی۔کرم الہی ظفر نے کہا: میں ان لوگوں کو جانتا ہوں ، یہ بڑے متعصب ہیں، دوسرے عیسائی فرقوں کو بھی جگہ نہیں دیتے۔اس لئے اگلے 20 سال تک تو بظاہر اس بات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ ہمیں مسجد کے لئے جگہ مل سکے۔اس وقت حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے دعا کی۔وہ کیا دعا تھی؟ کس رنگ میں کی گئی ؟ اس تفصیل سے تو ہمیں آگا ہی نہیں ہے۔لیکن یہ معلوم ہے کہ اس دعا کے بعد آپ کو ایک الہام ہوا۔اور اس الہام کو انہوں نے کرم الہی صاحب ظفر کے سامنے بیان کیا اور کہا کہ خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد سپین میں اسلام کے داخلے کے سامان پیدا کر دے گا۔چنانچہ اس واقعہ کے دو سال بعد اس پرانی حکومت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت نے مذہبی آزادی کا اعلان کر دیا۔تب ہمیں وہاں مسجد بنانے کے لئے زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کا موقع ملا۔یہ جگہ قرطبہ سے قریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔دو 263