تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 240 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 240

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس اسلام کی اس تعلیم کے پیش نظر اگر چہ نعرہ ہائے تکبیر بہت ہی پر لطف چیز ہیں اور بلند ارادے اور دعاوی اور فتح کے خواب دیکھنا بھی بڑا ضروری ہے۔کیونکہ اسی کے نتیجے میں منصوبے بنتے ہیں۔لیکن محض یہ چیزیں تو کافی نہیں۔منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خون کی ضرورت ہے۔مگر وہ کون سا خون ہے، جو ان منصوبوں میں بھرا جائے گا تو وہ زندہ ہوں گے؟ وہ آپ کے اعمال صالحہ کا خون ہے۔جب تک آپ اعمال صالحہ کے خون سے ان نیک ارادوں کو نہیں بھرتے ، یہ نیک ارادے زندہ نہیں ہوں گے اور خدا کے حضور قبول نہیں کئے جائیں گے۔پس ہم سو سالہ جشن کس طرح منائیں؟ اور اپنے رب کے حضور کیا پیش کریں؟ بہت سی باتوں میں سے ایک یہ بات میرے پیش نظر ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ کم از کم سو 100 ممالک میں تبلیغ کے ذریعے اسلام کا جھنڈا گاڑ دیں گے۔یعنی احمدیت کے ہر سال کے لئے ہم ایک نیا ملک فتح کرلیں گے۔اس کے لئے بھی بہت بڑے منصوبے کی ضرورت ہے۔اور بڑی تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔بہت سے ایسے ممالک ہیں، جہاں کی زبان نہیں نہیں آتی۔وہاں بھی کیسٹ کا طریقہ بڑی عمدگی کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔اس کے بعد لٹریچر Follow up کرے گا۔ہم انتظار بہر حال نہیں کر سکتے۔زبان نہیں آتی تو بغیر زبان کے ہی جانا پڑے گا۔اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق جو ہتھیار میسر ہیں ، وہ لے کر نکلنا پڑے گا۔خدا تعالیٰ یہ تو کہتا ہے کہ تم میری آواز پر لبیک کہو اور جو کچھ ہے، حاضر کر دو۔مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة:4) ہے، جس کی وہ ہم سے توقع رکھتا ہے۔مگر توفیق سے بڑھ کر کی توقع ہم سے نہیں رکھتا۔اس لئے جو کچھ میسر ہے، اگر ہم اسے لے کر تبلیغ کے لئے نکل جائیں گے تو مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل آسمان سے نازل ہوگا اور ہر کمی کو پورا کر دے گا۔اس سکیم کو اس طرح چلانا ہے کہ تمام ممالک کے سپر د کچھ اور ممالک کئے جائیں۔جہاں جہاں جماعتیں قائم ہیں، ان کو صرف یہ نہ کہا جائے کہ اپنے ملک میں جماعتیں بڑھائیں بلکہ تحریک جدید کی طرف سے معین کر دیا جائے۔مثلاً ماریشس ہے، اسے کہا جائے کہ افریقہ کے کسی قریبی ملک میں، جہاں وہ جاسکتے ہوں، وہاں انہوں نے احمدیت کا جھنڈا گاڑنا ہے۔افریقہ کے ممالک، جو دنیا کے کناروں پر ہیں اور جہاں احمدیت قائم ہے، وہ اندر کی طرف حرکت کر سکتے ہیں۔شمال کی طرف کمی ہے تو وہاں جاسکتے 240