تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 15
تحریک جدید - ایک الہی تحریک تبلیغ کی ذمہ داری ہر احمدی پر ہے خلاصہ تقریر فرموده 09 اگست 1982 ء تقریر فرموده 09 اگست 1982ء بر موقع مجلس شوری جماعت احمد یہ سویڈن عام بحث کے اختتام پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمه الله نے اراکین شوری سے خطاب فرما کر انہیں بیش قیمت نصائح سے نوازا۔اپنے خطاب کے دوران حضور نے علی الخصوص اس امر پر زور دیا کہ د تبلیغ کرنا، مشنری کی ذمہ داری نہیں ہے۔بلکہ اس کی ذمہ داری ہر احمدی پر عائد ہوتی ہے۔جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بنے گا اور تبلیغ نہیں کرے گا، اس وقت تک احمدیت غالب نہیں ہوگی۔حضور نے فرمایا:۔ایک طریق تبلیغ کا یہ ہے کہ مبلغ مقرر کر دیئے جاتے ہیں، ان کی مساعی کے نتیجہ میں دس سال میں ایک یا دو سویڈش اور دو، تین یوگو سلووین احمدی ہو جاتے ہیں۔اس طرح تو ایک کروڑ سال میں سویڈن احمدی ہو سکے گا۔اس دنیا کے لئے ٹائم سکیل اللہ تعالیٰ نے سات ہزار سال رکھا ہے۔اس طریق پر ہی اکتفا کیا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ صداقت غالب ہی نہیں آسکے گی۔یہ طریق اللہ کا طریق نہیں ہے۔اس کے لئے تو ہر احمدی کو Productive Cell بننا پڑے گا۔ہر احمدی یہ عہد کرے گا کہ وہ سال میں ایک احمدی بنائے گا۔اور تم میں سے ہر ایک اس کے لئے خدا کے سامنے جواب دہ ہوگا۔اگر یہ روح آپ میں سے ہر ایک میں پیدا ہو جائے تو سویڈن میں احمدیت بہت جلد پھیل جائے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی طریق اختیار کیا۔آپ نے لوگوں کو صرف مسلمان نہیں بنایا بلکہ ہر ایک کو مبلغ بنایا۔اور آگے ہر مبلغ دوسروں کو مبلغ بناتا چلا گیا۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ تبلیغ کی ذمہ داری ہر احمدی پر ہے۔اور اس کا فرض ہے کہ وہ ڈبل ہونے کی کوشش کرے۔پس ڈبل ہونے کا عہد اپنے خدا سے کرو۔اور یہ عہد پورے خلوص اور عزم کے ساتھ کرو۔اور اس کے سامنے اپنے آپ کو جوابدہ بناؤ۔تم یہ عہد کرو ، خدا ضرور تمہاری مدد کرے گا۔اللہ پر توکل کرو، اس سے دعائیں مانگو اور کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا ضرور تمہیں اس کی توفیق دے دے گا کہ تم ڈبل ہوتے چلے جاؤ“۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 اکتوبر 1982ء) 15