تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 222
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کی طرف واپس لوٹتے ہیں۔یورپ کے حالیہ دورہ میں مجھے بعض جگہ توجہ دلانے کا موقع ملا، بعض جماعتوں میں بعض کمزوریاں نظر آئیں، میں نے ان کو توجہ دلائی تو انہوں نے بڑی تیزی کے ساتھ اس پر رد عمل دکھایا۔حالانکہ مجھے بہت بلند تو قعات تھیں لیکن بعض جگہ میری توقعات سے بھی بہت بڑھ کر رد عمل ظاہر ہوا۔اور ہر معاملہ میں تعاون کا ایسا حیرت انگیز نمونہ دکھایا کہ میرا سارا وجود حمد سے بھر گیا اور درود سے بھر گیا۔میں نے کہا: دیکھو! اللہ کی شان ہے، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض ہے، جس کے عظیم غلام کو ایسی روحانی قوت عطا کی گئی کہ جب وقف زندگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے، اس کی طرف منسوب ہونے والے اپنے سارے وجود کو دین کے لئے پیش کر دیتے ہیں اور کچھ بھی باقی نہیں رکھتے۔ان میں کوئی انانیت باقی نہیں رہتی۔کمزوریاں ہو جاتی ہیں، غفلتیں بھی ہو جاتی ہیں، وقتی طور پر تو میں بھی سو جایا کرتی ہیں لیکن زندہ قوموں کو ذرا سا جگاؤ تو بیدار ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ پہلے سے بھی زیادہ مستعدی کے ساتھ کام کرنے لگ جاتی ہیں۔پس یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے، جو انصار کے سپرد کیا جا رہا ہے۔یہ تو لہو گا کر شہیدوں میں داخل ہونے والی بات ہے۔انصار ذراسی بھی محنت کریں گے تو انشاء اللہ بہت ہی شاندار، وسیع ، گہرے اور دیر پا نتائج پیدا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالی دن بدن جماعت احمدیہ کو اس اعلیٰ مقصد کی طرف تیزی کے ساتھ لے جانا شروع کرے، جس کا ہمیں انتظار کرتے ہوئے ایک لمبا عرصہ گذر چکا ہے۔اب تو دل بے قرار ہے، خدا جلد از جلد فتح کا وہ دن کھائے، جب ساری دنیا میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جھنڈا بلند ہو رہا ہو اور دوسرے سارے جھنڈے سرنگوں ہو جائیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 6 جون 1983 ء ) 222