تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 213 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 213

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء جو لطف وقف کی زندگی میں ہے، وہ کسی اور میں نہیں خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بہت ہی احسان ہے اور اس کی حمد کے گیت گانے چاہئیں کہ وہ جماعت احمدیہ کو مسلسل نیکی کے ہر میدان میں پہلے سے آگے ہی آگے بڑھاتا چلا جارہا ہے۔ہمارا ہر اجتماع خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پہلے سے زیادہ با برکت اور زیادہ پر رونق ہوتا ہے۔اور ہر اجتماع پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ شامل ہونے والے نئی امنگیں اور نئے ولوے لے کر واپس جاتے ہیں۔اور ان کا آنے والا سال پچھلے سال سے ہر پہلو سے بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا یہ ایک ایسا زندہ نشان ہے، جسے دنیا کی کوئی مخالفت کبھی بھی جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکی۔اور کبھی بھی دنیا کی کوئی مخالفت اللہ کی اس اور نصرت کے نشان کو جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکے گی۔ہم انشاء اللہ تعالیٰ اس کے فضل اور اسی کے رحم کے ساتھ اسی کی رحمت اور نصرت اور برکتوں کے سایہ تلے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے بعض پہلوؤں سے اگر چہ تعداد میں معمولی سی کمی نظر آتی ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، مجموعی لحاظ سے خدا کے فضل سے تعداد میں یعنی آج پہلے دن شامل ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مجالس کی تعداد کی شرکت کا جہاں تک تعلق ہے، گزشتہ سال سے یہ شرکت کم ہے۔یعنی 732 کے مقابل پر آج جس وقت رجسٹریشن بند کی گئی، اس وقت تک 671 مجالس شریک ہوئی تھیں۔اور اراکین کی شرکت کے لحاظ سے بھی بہت معمولی یعنی 31 کی کمی ہے۔لیکن اس کے مقابل پر زائرین جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور اس تعداد میں شامل نہیں۔ان کی تعداد گزشتہ سال سے تقریبا 996 زیادہ ہے۔ایک پہلو سے جو معمولی سی کمی واقع ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دوسرے پہلو سے اسے کو پورا فرما دیا ہے اور تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہمارے دل اس کی رضا پر بہت راضی ہیں۔الحمد للہ علی ذالک جہاں تک سائیکل سوار ان کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دفعہ انصار نے نئی منزلیں طے کی ہیں۔اس میں بہت سی ایسی مجالس شامل ہوئی ہیں، جو اس سے پہلے کبھی شامل نہیں ہوئی تھیں۔مثلاً 213