تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 193 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 193

ارشادات فرموده 123 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک وہاں سیلون بھیج کر جانے سے پہلے سنگالیز میں بکثرت Tapes تیار کروالیں۔مختلف مسائل پر سوال اٹھا ئیں، پر اٹھا ان کے جواب دیں۔مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب مدد کریں، ان کو بھی وہاں رہنے کا تجربہ ہے اور حکیم صاحب آپ بھی ان کی مدد کریں۔آپ کے نزدیک بدھوں کے ساتھ جس قسم کی تبلیغی گفتگو ہونی چاہیے، وہ ان کو بتائیں۔پس ہمارا مبلغ یہاں سے پوری تیاری کر کے جائے اور بدھوں کی طرف زیادہ توجہ کرے۔پچھلے سے پچھلے سال جلسہ سالانہ پر وہاں سے جو لوگ آئے تھے، وہ مجھے ملنے آئے تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بدھوں میں تبلیغ کریں گے۔وہاں بعض ایسے دوست ہیں، خاص طور پر نگمبو کے کچھ نوجوان ہیں، جو بدھوں میں تبلیغ کا بڑا شوق رکھتے ہیں۔ان میں بہت اخلاص پایا جاتا ہے۔ایک دوست نے پوچھا: یہ سیلون جانے کا کب کا واقعہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔” یہ 1965ء کی جنگ سے پہلے کی بات ہے۔جب ہندوستان اور پاکستان کی جنگ ہوئی تھی اس سے ایک ماہ پہلے کی بات ہے۔کی کی اور مطبوعه روزنامه الفضل 11 جون 1983ء) 193