تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 186
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک یہ ٹھیک ہے۔مگر اس طرح تخصیص نہیں کر سکتے کہ فلاں لڑکا فلاں زبان اچھی طرح سیکھ سکتا ہے۔بعض دفعہ یوں بھی ہوتا ہے کہ چہرے کے بعض عضلات اس بات میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ کون سی زبان کس کے لئے زیادہ موزوں ہے؟ مثلاً بعض تلفظ ہیں، وہ ہر آدمی ادا نہیں کر سکتا۔چینی زبان کے الفاظ ہیں، ان کو بعض لوگ ادا کر سکتے ہیں، بعض ادا نہیں کر سکتے۔اسی طرح انگریزی زبان بعض لوگوں کے منہ پر چڑھتی ہے، بعض کے منہ پر نہیں چڑھتی۔دراصل ہر زبان کے مطابق JAWS یعنی جبڑے کام کر رہے ہوتے ہیں۔یہ بھی ایک ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے کہ کون کس زبان کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے؟ انگریزی کے ایک پروفیسر ہوتے تھے، وہ کہتے تھے، بعض قوموں کے آدمی آتے ہیں، ہمیں ان کے متعلق یہ پتہ ہوتا ہے، یہ جتنا مرضی زور لگالیں، ان کو انگریزی کی فلاں آوازیں آہی نہیں سکتیں۔اسی طرح بعض فرنچ jaws سیٹ ہو گئے ہیں، وہ انگریزی کے بعض لفظ نہیں سیکھ سکتے۔بعض جرمن ہیں، جو انگریزی کی بعض آوازیں نہیں سیکھ سکتے۔لیکن ہالینڈش ہیں، وہ ساری سیکھ جاتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ، وہ آواز میں نہیں سیکھ سکتے ، جو بعض جرمن یا سپینش سیکھ لیتے ہیں۔پس قومی لحاظ سے بھی اس کا فرق پڑتا ہے اور انفرادی لحاظ سے بھی فرق پڑتا ہے۔محترم ملک صاحب نے عرض کیا: بہر حال جائزہ لینے سے پتہ لگتا رہتا ہے کہ کون سا طالب علم زبان سیکھنے کی اہلیت رکھتا ہے ؟ حضور نے فرمایا:۔’ہاں تجربے ہونے چاہئیں۔یہ دیکھتے رہنا چاہیے کہ جولڑ کا زبان سیکھنے کے اعتبار سے اچھا نکل رہا ہو، اسے تجربوں کے بعد چن لیا جائے۔رشین کے بعد یوگوسلاویہ کی ایک شاخ البانین زبان ہے۔خدا کے فضل سے ذکریا نے البانین میں بڑی اچھی مہارت حاصل کرلی ہے۔سوئٹزر لینڈ کے مبلغ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مشن ہاؤس میں البانین دوستوں کو بلایا اور ان میں ذکریا کی تقریر کروائی۔حاضرین میں البانین کے بڑے قابل اور ماہر پروفیسر بھی موجود تھے۔اس نے کہا کہ یہ ایسی البا نین بولتا ہے کہ اگر پردہ کے پیچھے سے بات کرے تو کوئی نہیں کہہ سکتا، یہ غیر البانین ہے۔ماشاء اللہ اس کی بہت ہی شستہ زبان ہے۔ان کو بھی اللہ تعالیٰ نے مہارت دی ہوئی ہے تبھی سیکھ گئے ہیں۔محترم ملک صاحب نے بتایا کہ جامعہ احمدیہ کے اندر ان میں یہ ملکہ تھا کہ انگریزی، عربی بہت اچھی طرح بول لیتے تھے۔بلکہ کئی دفعہ انہوں نے تقریری مقابلوں میں اول انعام بھی لیے۔حضور نے فرمایا:۔”اچھا یہ ان کا ملکہ ہی تھا، جو بعد میں ان کے کام آیا۔ان کو اب اور زبانوں کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔غلطی سے انہوں نے البانین لے لی حالانکہ یوگو سلاوزبانوں میں بعض دوسری زبانیں زیادہ کثرت 186