تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 173
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء ہے یا نہیں ہے؟ یا یوں کہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی تعلیم میں جو فائدہ ہے ، ہم اس کے راز کو پاسکے ہیں کہ نہیں ؟ اور اس ذریعے سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ بہر حال جو بھی نئے نئے ذرائع ہیں، ان کو امپورٹ (Import) کر کے ان سے ہم انشاء اللہ تعالی ربوہ میں زبان سکھانے کا ایک ماڈل بنا ئیں گے۔جتنا بھی اس پر خرچ ہو گا ، اس کی کوئی پرواہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمار فضل ہیں۔باہر کی جماعتیں بھی اب بڑی بیدار ہیں اور کما رہی ہیں اور خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ان کے اندر قربانی کے جذبے حیرت انگیز طور پر بیدار ہورہے ہیں۔بڑی کثرت سے دوست یہ پیشکش کر رہے ہیں کہ ہمارا سب کچھ سو فیصدی دین کا ہے۔جس وقت، جب چاہیں، منگوالیں۔جو چاہیں، لے لیں۔ہمیں ایک شوشے کا بھی اعتراض نہیں۔روپیہ کوئی مشکل ہی نہیں ہے، ایسی جماعت کے سامنے، جو خالصتہ للہ ہو چکی ہو اور جو اپنا کچھ الگ سمجھے ہی نہ۔افراد جماعت احمدیہ کی ٹوٹل پراپرٹی ، ٹوٹل جماعت احمدیہ کی پراپرٹی ہے۔یہ شکل بن جاتی ہے تو روپے کی کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے رستے میں روک نہیں بنے گی۔اس لئے فہرستیں منگوا ئیں اور ساتھ ہی آرڈر دیتے چلے جائیں۔تا کہ یہاں نمونے آنے شروع ہو جائیں۔پھر ایک بہت خوبصورت ماڈل یہاں Create ہو جائے۔خواہ جامعہ میں یا لائبریری میں۔اگر الگ عمارت بنانی پڑے یا کمرہ وغیرہ Add کرنا پڑے تو وہ بھی کردیں گے انشاء اللہ۔تو جتنی جلدی یہ انتظام ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔پھر اس سے نمونے لے کر ہر ایسے بڑے شہر میں، جہاں خاص تعداد میں احمدی طلباء پڑھتے ہیں، چھوٹی چھوٹی Languages لیبارٹری بنا دیں گے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔اپنے آپ کو تیار کریں، کمر ہمت کہیں اور یقین پیدا کریں کہ آپ علوم کی دنیا میں لوگوں کے لئے سردار بنائے گئے ہیں اور ان کی راہ نمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔غفلت کو Shake off کر دیں، اپنے مقام کو سمجھیں اور دعائیں کر کے آگے بڑھنے کے لئے تیاری کریں۔اللہ تعالیٰ بڑے بڑے علوم کے نئے نئے رستے آپ میں کھولے گا، آپ نئی نئی منزلیں طے کریں گے اور نئی نئی چوٹیاں سرکریں گے۔خدا کرے کہ ہم جلد یہ دن دیکھیں۔آمین۔اب دعا کر لیتے ہیں۔مطبوعه روز نامه افضل 04 مئی 1983ء) 173