تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 155 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 155

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء کھجور نے تو دو دفعہ پھل دے دیا ہے۔بادشاہ نے کہا: زہ۔اور وزیر نے ایک اور تھیلی پکڑائی۔تب بادشاہ نے کہا: بھا گو یہاں سے، بوڑھا یہ تو ہمارے خزانے لوٹ لے گا۔آپ بھی اسی طرح شکرانہ ادا کریں کہ آسمان یہ ترانے گانے لگے۔لين شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ اے میرے بندو! تم شکر سے میرے حضور جھک رہے ہو، میں تمہیں بڑھاتا چلا جاؤں گا۔اور میرے خزانے اس بادشاہ کے خزانوں کی طرح نہیں ہیں۔وہ نہ ختم ہونے والے خزانے ہیں۔تم لوٹتے چلے جاؤ، میں عطا کرتا چلا جاؤں گا۔خدا کرے کہ ہم ایسے ہی نظارے دیکھیں“۔اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں آپ کو واپس لے کر جائے ، اپنے فضلوں کا سایہ آپ کے سروں پر رکھے۔اپنی محبت آپ کو عطا کرے، اس محبت کو وفا بخشے۔آپ اس کے وفادار اور محبت کرنے والے بن جائیں، وہ وفاؤں کو قبول کرنے والا مہربان محبوب ثابت ہو۔ہمیشہ خدا کے فضلوں کا سایہ آپ کے سر پر رہے۔آپ کو خدمت دین کی پہلے سے بڑھ کر ہمیشہ ہر آن بڑھ کر اور بھی بڑھ کر توفیق عطا ہوتی رہے۔آمین۔مطبوعه روز نامہ الفضل 02 جولائی 1983ء) 155