تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 131 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 131

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک غیر زبانوں میں جب ترجمہ ہو تو وہ بھی نظم کی صورت میں ہوتا کہ بچے بھی اپنے اپنے ملکوں میں وہ گیت گاتے پھریں۔یور با کا ایک حبشی بچہ ہے، حبشی بچی ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم ترنم کے ساتھ اردو میں یاد کرے اور پھر عربی زبان میں بھی ترنم سے گائے۔گلی گلی میں آپ کی زبان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تعریف ہورہی ہو۔اتنا گہرا اثر کرنے والا وہ کلام ہے کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ سوائے عاشق صادق کے کوئی یہ تعریف کر ہی نہیں سکتا۔اس کی ٹیمیں بھی تیار کریں اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کے تراجم میں ہم آپ کی مدد کریں گے۔انصار اللہ اپنے طور پر کام کریں گے، خدام الاحمد یہ اپنے طور پر یہ کام کریں گے۔بیک وقت تینوں نظمیں ایک دوسرے کے کام کا انتظار کیے بغیر کام شروع کر دیں۔ان میپیوں کی تیاری کے بعد جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ان کے انتشار کا کام ہو گا۔پھر لجنہ کی مرکزی عہدہ داروں کا ایک مستقل گروس بنانا پڑے گا، جو مختلف ممالک کے متعلق اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ ان سکیموں کی تعفید صحیح ہورہی ہے۔پس اس کام کے لیے لجنہ کا ایک الگ مرکزی گروپ ہونا ضروری ہے، جس کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کارکنات کی جا سکتی ہیں۔جن سے اصلاح وارشاد کی ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی جائے۔وہ سب مل کر اس بات کی ذمہ دار ہوں اور تعمیل اور تنفیذ کے کام کی نگرانی کرے۔اور تمام دنیا کی لجنات سے واسطہ رکھے اور ان کو یاد و بانی کروائے کہ آپ نے یہ کام نہیں کروایا، اتنی دیر ہو چکی ہے۔آپ کی یہ حکیم تھی، اس کے متعلق رپورٹ نہیں آئی۔ایک مرکزی صدررپورٹیں پڑھتا تو ہے لیکن اس کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ اتنی تفصیل کے ساتھ نگرانی کر سکے۔پس یہ گروہ ہوگا، جونگرانی بھی کرے گا اور یاددہانیاں بھی کروائے گا اور ضرورتیں معلوم کرے گا کہ آپ کو تبلیغ کے سلسلہ میں جو مشکلات ہیں، جو ضرورتیں ہیں، وہ پیش کریں۔لیکن جہاں تک سوال و جواب کی کیسٹ کا تعلق ہے، مرکزی کیسٹ تیار ہوں گی، جو ساری دنیا کو بھجوائی جائی گی۔لیکن ان کے علاوہ ہر ملک اپنے حالت کے مطابق اپنی زبانوں میں بھی کیسٹ تیار کرے۔مثلاً نائیجیریا کی ضروریات کے لئے یورو با زبان میں کیسٹ تیار ہو۔اگر کوئی چینی ماہر موجود نہ ہو تو کیسٹ کا ترجمہ چینی زبان میں کروالیں گے۔انگلستان میں انگریزی زبان میں کیسٹ تیار ہونی چاہئیں۔جرمنی میں جرمن زبان میں کیسٹ ہونی چاہئیں۔سوئٹر لینڈ میں جرمن زبان میں ہونی چاہئیں۔بیلجئیم اور فرانس میں فرانسیسی زبان میں تیار ہونی چاہئیں۔وہ جو کیسٹ اپنے ملکوں میں تیار کریں ، ان کی کم از کم ایک ایک نقل لاز مالجنہ اماءاللہ مرکزیہ کوبھیجیں۔اور لجنہ اماءاللہ مرکز یہ وہ تمام اپنی بجنات کو بھجوائے 131