تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 111
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء اس کے لئے آپ تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے ، عہد بیعت کے سارے تقاضے پورے کریں۔اور اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میرے نازک اور کمزور کندھوں پر جو ذمہ داری خود اس نے ڈالی، وہ خود اس بوجھ کو اٹھالے۔کیونکہ میں اپنے اندر کوئی طاقت نہیں پاتا۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ آپ کے حقوق ادا کروں اور آپ کے لئے دن رات دعائیں کروں۔آپ کو زندہ کرنے میں اپنی زندگی پیش کردوں۔تا کہ آپ زندہ ہوں تو اسلام زندہ ہو۔اسلام زندہ ہوتو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا نام ہمیشہ کے لئے ساری دنیا میں زندہ رہے گا اور پھر کوئی اس نام کو مٹا نہیں سکے گا“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 28 جون 1983ء) 111